صفا بیت المال ناندیڑ کے زیراہتمام عطیہ خون کیمپ کا کامیاب انعقاد
ناندیڑ: (شیخ عمران ) :۲۹/ستمبر ۲۳ء صفا بیت المال ناندیڑ کے زیر اہتمام آج بتاریخ ۲۹/ستمبر نزد خان فنکشن ہال ہلال نگر میں عطیہء خون کیمپ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا اس عطیہء خون کیمپ میں محلہ ہلال نگر اور قرب وجوار کے محلوں کے نوجوانوں نے اپنے انمول خون کا عطیہ دیا ۔اس کیمپ میں خون کا عطیہ دینے والے نو جوانوں میں بڑا ہی جوش وخروش دیکھنے میں آیا۔
واضح ہو کہ صفابیت المال کی جانب سےبلا لحاظ مذہب و ملت صرف انسانی خدمات کے مقصد سے ہر سال اس طرح کے بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد کئے جاتے ہیں .اور اس کیمپ سے حاصل ہونے والے خون کو سول ہسپتال کے بلڈ بینک میں جمع کرایا جاتا ہے۔تاکہ وہاں شریک ہونے والے مریضوں کو بر وقت خون دستیاب ہوسکے اور مختلف مہلک اور حادثوں کے شکار مر یضوں کی جان بچائی جا سکے۔اسی طرح تھیلیسیمیا مرض میں مبتلا بچوں کی مدد کی جا سکے۔
اس کیمپ کو کامیاب بنانے میں محمد نورالدین یوتھ ونگ صدر مجلس اتحاد المسلمین ناندیڑمحمد عمران الدین محمد الیاس ملا اور محلہ ہلال نگر کے نوجوانوں نے بڑی محنت ومشقت کی۔