مہاراشٹر

صفہ اسلامی مکاتب مہاراشٹر کا دوسرا یک روزہ تفہیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

اورنگ آباد : جماعت اسلامی ہند حلقہ مہاراشٹر نے دین اسلام کے تقاضوں اور حالات حاضرہ کے نت نئے چیلنجز و لوازمات کے پیش نظر نئی نسل ، ہماری اولاد تمام بچوں اور بچیوں کی یقینی بنیادی دینی تعلیم ،ہمہ جہت دینی تعلیم و تربیت، شخصیت کا ارتقاء نیز تحریکی ذہن سازی کے لئے صفہ اسلامی مکاتب مہاراشٹر کا قیام کیا۔
صفہ اسلامی مکاتب مہاراشٹر کے اغراض و مقاصد درج ذیل ہیں۔ 1. نئی نسل کی ہمہ جہت دینی تعلیم و تربیت کو یقینی بنانا۔ 2. والدین کو اپنی اولاد کی تعلیم و تربیت کے لیے مکمل رہنمائی فراہم کرنا۔ 3. طلبہ و طالبات کی شخصیت کا ہمہ جہت ارتقاء کرنا۔ 4.بچوں کو شعوری طور پر قرآن مجید سے مربوط کرنا تاکہ وہ اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی میں قرآن مجید کے حقوق وتقاضوں کی تکمیل کریں۔ 5. بنیادی دینی تعلیم ،تجوید و قرات ناظرہ قرآن ، فقھی مسائل و دیگر کو ذہن نشین کرانا۔ 6. اقامت دین و اعلاء کلمۃ اللہ کے لئے انھیں تیار کرنا ۔7. عصری درسگاہوں میں دینیات و اسلامیات کو یقینی بنانا۔ 8.طالبات و خواتین اسلام کی دینی تعلیم و تربیت کا نظم کرنا۔
لھذا اسلامیات و دینیات کی تعلیم اطفال، تعلیم بالغان و تعلیم طالبات و خواتین کے لئے اس میقات میں تمام مقامات پر مثالی مکتب کا قیام یقینی ھدف طے کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں الحمدلللہ، صفہ اسلامی مکاتب مہاراشٹر کا دوسرا یک روزہ تفہیمی و تربیتی ورکشاپ برائے معلمین و معلمات مکاتب اور نمائندہ مقامی جماعت کا تاریخی انعقاد بروز اتوار بتاریخ 8 اکتوبر 2023کو مرکز اسلامی یونس کالونی اورنگ آباد میں منعقد ہوا۔ اس ورکشاپ میں ساؤتھ مہاراشٹر (علاقہ مراٹھواڑہ ، کوکن و ممبئی ) کے مختلف مقامات سے 130معلمین و منتظمین اور 65 معلمات و منتظمات اور دیگر وابستگان جماعت نے شرکت فرمائی۔ محترم مولانا محمد الیاس خان فلاحی صاحب (امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ مہاراشٹر) کی سرپرستی میں معزز علماء کرام و ماہرین تعلیم نے مختلف تعلیمی و تربیتی امور پر دلنشین رہنمائی فرمائی۔۔
تذکیر بالقرآن (سورہ علق ١-٥) سے مولانا حسن کمال ندوی صاحب (رکن صفہ اسلامی مکاتب، مہاراشٹر) نے ورکشاپ کا آغاز فرمایا۔ پھر افتتاحی کلمات مولانا اختر الاسلام ندوی (کنوینر صفہ اسلامی مکاتب مہاراشٹر) نے پیش کرتے ہوئے صفہ کے اغراض و مقاصد، ورکشاپ کی غرض و غایت کو تفصیل سے رکھا۔ پھر صفہ اسلامی مکاتب- نصاب و اھداف پر کلیدی خطاب مولانا انعام اللہ فلاحی صاحب ( کنوینر جز وقتی مکاتب، مرکزی تعلیمی بورڈ دہلی) نے پیش فرماتے ہوئے اہم ترین نکات پیش فرمائے۔ مکاتب کی اہمیت و افادیت، صفہ اسلامی مکاتب کی ضرورت ، اغراض و مقاصد نیز نصاب کی خصوصیات پر تفصیلا روشنی ڈالی۔ پھر اہم عنوان * مکتب کا معلم – اوصاف و کردار* پر پروفیسر حافظ عزیز محی الدین صاحب ( چیرمین، تعلیمی بورڈ مہاراشٹر) نے تفصیلا معلمین و معلمات کے اوصاف و کردار پر دلنشین روشنی ڈالی۔
پھر مولانا اختر الاسلام ندوی (کنوینر صفہ اسلامی مکاتب مہاراشٹر) نے پینل ڈسکشن: مکتب میں طریقۂ تدریس اور انتظام مکاتب کو کو آرڈنیٹ کرتے ہوئے معزز پینلسٹ حضرات ارکان کمیٹی صفہ اسلامی مکاتب مہاراشٹر، مولانا عبدالماجد ندوی صاحب ، مولانا حسن کمال ندوی صاحب، حافظ عبدالقادر صاحب، حافظ عامر فہیم صاحب جناب سرتاج احمد شاکر صاحب ، جناب الیاس احمد صاحب سے متعین موضوعات پر رہنما خطوط شرکاء کے مابین پیش فرمائے۔ نصاب تعلیم، نظام تعلیم و نفاذ تعلیم اور انتظام مکاتب کی جزئیات و کلّیات کو موضوعِ بحث بنایاگیا۔ اس پر محترم مولانا انعام اللہ فلاحی صاحب ( کنوینر جز وقتی مکاتب، مرکزی تعلیمی بورڈ دہلی) نے تبصرہ و رہنمائی فرماتے ہوئے موضوع پر مزید رہنمائی پیش فرمائی۔
مکتب میں دوران تدریس نفسیات و طرز تعلیم کی اہمیت و افادیت مسلّم ہے۔ لھذا مکتب اور طفل مرکوز تعلیم پر محترمہ مبشرہ فردوس صاحبہ ( ایڈیٹر ہادیہ ای میگزین و رکن مجلسِ نمائندگان، دہلی ) نے تفصیلی محاضرہ پیش فرمایا۔ پہلے سیشن کی نظامت کے فرائض حافظ عامر فہیم صاحب (رکن صفہ اسلامی مکاتب مہاراشٹر) نے بحسن و خوبی انجام دئیے۔
آخری سیشن میں تمام شرکاء کی ورکشاپ میں عملی شرکت کو یقینی بناتے ہوئے اک اہم اہم سرگرمی*بعنوان دوران تدریس-تدریسی مہارتیں* رہیں۔ مکتب میں طلبہ و طالبات کی تعلیم و تدریس نیز ذہن سازی کے لیے درکار Teaching Skills تدریسی مہارتوں پرModel lessons مثالی اسباق کی پیشکش پانچ معلم اور اک معلمہ نے بہترین انداز میں کی۔ یہ تدریسی مہارتیں بالترتیب 1.اجتماعی تعلیم 2. کثیر الجماعتی تعلیم 3. فہم قرآن کا دلنشین انداز 4. نظم گوئی 5.ناظرہ و تجوید 6. قصہ گوئی 7. تعلیمی وسائل کا استعمال رہے۔ ان پیشکش پر تبصرہ و رہنمائی محترم مولانا حسن کمال ندوی صاحب نے فرمائی اور رہنما خطوط فراہم کئے۔
اسی کے ساتھ مولانا انعام اللہ فلاحی صاحب نے بھی اس موضوع پر مزید رہنمائی فرماتے ہوئے اہم ترین نکات کو پیش فرمایا۔ اس موقع پر مولانا عبدالشکور صاحب ( نگراں مکاتب ) کی گراں قدر رہنمائی حاصل کی گئی اور مولانا محترم سے استفادہ کیا گیا۔ اسکے بعد تمام شرکاء کے لئے اوپن سیشن برائے سوالات و جوابات کا رہا جس میں شرکاء ورکشاپ نے صفہ اسلامی مکاتب سے متعلق سوالات کے جوابات ذمہ داران سے حاصل فرمائے۔
تاترات و عزائم کے سیشن میں 2 معلم ،1 معلمہ اور 2منتظم مقامی اور 1 منتظمہ مقامی نے صفہ اسلامی مکاتب مہاراشٹر اور ورکشاپ کے بارے میں اپنے گراں قدر تاثرات و عزائم کو پیش فرمایا۔ آخر میں صدارتی خطاب:احیاۓ امت میں مکاتب کا کردار پر محترم اظھر الدین صاحب ( رکن شوری جماعت اسلامی ہند حلقہ مہاراشٹر و رکن مجلسِ نمائندگان دہلی ) نے نہایت جامع و پر مغز خطاب فرماکر تمام شرکاء ورکشاپ کو پُر عزم فرمایا اور ان کو جذبہ عمل سے مہمیز فرمادیا۔ اظہار تشکر کی ذمہ داری محترم قاضی لئیق احمد صاحب (نگراں صفہ اسلامی مکاتب مہاراشٹر) نے بحسن و خوبی ادا فرمائی۔ تمام مقامات کو نصاب تعلیم کا اک سیٹ، اور تمام شرکاء ورکشاپ کو سند اعزاز سے نوازا گیا۔ اس ورکشاپ کے انعقاد میں ہمارے معزز تحریکی رفقاء کار ارکان کمیٹی کی کاوشیں قابلِ قدر ہیں۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!