مہاراشٹر

ضلع پریشداردو مدرسہ وسطا نیہ بیل کھیڑ کی طالبہ منزہ فاطمہ محمدضیاء کی کامیابی

اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :اكولہ ضلع کےتلہاراتعلقہ میں واقع بیل کھیڑ کی ضلع پریشد اردو مڈل اسکول کی طالبہ منزہ فا طمہ محمد ضیا ء نے3.57 یعنی 10.50 فٹ چھلا نگ لگا کر ضلعی سطح کانشان امتیاز اپنے نام کیا۔۹ جنوری ۲۰۲۴ کوضلعی سطح کے کھیلوں کا بمقام گورنمنٹ اسپورٹس گراؤنڈ اکولہ میں کیا گیا تھا جس میں سات پنچایت سمیتیوں کے تحت تمام اسکولوں کے طلبہ نے بطور کھلا ڑی مختلف مقابلوں میں حصہ لیا ۔بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کیا ۔لمبی کود اس مقابلہ میں ضلع پریشد اردو مدرسہ وسطا نیہ بیل کھیڑ کی طا لبہ منزہ فا طمہ کی کامیابی اور اُس کےدوڑ کے نیچرل و قدرتی انداز کو دیکھ کر شا ئقین،محققین،افسران،ناظریناور جج صاحبان انگشت بدندہ رہ گۓ۔اسٹیج پر طالبہ کا استقبال کیا گیا ساتھ ہی معقول رقم بطور انعام دی گئ۔مدرسہ ہذا کےصدر مدرس محمد یاسین ملک، ساجد انصاری، شکیل شاہ،شفیع،الدین،عرفان ظفر، اسلم خان،ضیاء احمد،اظہار احمد،شیخ علیم اورتمام اسا تذہ کی محنتوں کو سراہا گیا۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!