مہاراشٹر
ضلع پریشد اردو اسکول مجلا پور میں یومِ اُردو جوش و خروش سے منایا گیا
اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :اکولہ تعلقہ کے منجلا پور میں واقع ضلع پریشد اردو پرا ئمری اسکول میں شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کے یومِ پیدائش کو بطور یومِ اُردو کے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا جس کی صدارت صدر مدرس شبّیر احمد خان نے فرمائی غرض و غایت عارف الرحمن سر بیان کی بعد ازاں طلباء نے علامہ اقبال کی حالات زندگی کو تقاریر کے ذریعے پیش کیا ۔اساتذہ میں شیخ مجیب سر نے اپنے خیالات کا اظہار پیش کر تے ہوئے علامہ اقبال کی زندگی اور کارناموں پر مبنی معلومات دی گئ۔جلسہ میں علامہ اقبال کے مشہور گیت سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا اور دعا لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری ۔طلباء کو سناۓ گۓ تقریب کی نظامت کے فرائض سید خلیل سر نے بحسن وخوبی انجام دی اور اظہار تشکر عارف الرحمٰن سر نے ادا کئے ۔