مہاراشٹر

ضلع پریشد اردو اسکول کھیٹی تعلقہ پاتورمیں بلڈ گروپ ٹیسٹ کیمپ کا انعقاد ؛ 179 طلباء کا کیا گیا بلڈ گروپ ٹیسٹ

پاتور: 17 اکتوبر 2023 بروز منگل کو ضلع پریشد اردواسکول میں سرپنچ ظہورخان لعل خان کی کوشش سے ضلع پریشد اردو اسکول میں بلڈ گروپ ٹیسٹ کیمپ کا انعقاد کیا گیا. جس میں کلاس 1 تا 8 کے کل 179 طلباء کا بلڈ گروپ ٹیسٹ کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع پریشد اسکول کے صدرمدرس عارف الرحمن سر اور ڈاکٹر زبیر سر اور فیاض خان سر موجود تھے۔اس کیمپ میں کلاس 1 سے 8 تک کے 179 طلباء کو بلڈ گروپ چیک کیا گیا۔ بلڈ گروپ ٹیسٹ کے بعد بلڈ گروپ سرٹیفکیٹ بھی طلباء میں تقسیم کئے گئے۔ اسکول کمیٹی کے ممبران اور گاؤں کے محمد آصف، شیخ نوید سمیت گاؤں کے لوگ کثیر تعداد میں موجود تھے.اسکول میں سرپنچ ظہورخان کی کوشش سے انعقاد کئے گئے اس کیمپ کو گاؤں کے لوگوں نے سراہا.اور اسی طرح کے کیمپ اور دیگر سہولیات والے کاموں کی امید بھی گاؤں کے لوگوں‌نے سرپنچ ظہور خان سے جتائی ہے.جس پر سرپنچ ظہور خان نے ہرممکن تعاون کرنے کا بھروسہ دلایا.

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!