
ضلع پریشد اردو مڈل اسکول شہراکولہ میں ثقافتی پروگرام
اکولہ:(ڈاکٹر ذاکر نعمانی) اکولہ شہر کے جو نا شہر علاقے میں واقع ضلع پریشد اردو مڈل اسکول میں جماعت اول تا ہشتم کے طلبا کا عظیم الشان ثقافتی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں مدرسہ ہذا کے طلبہ نے مختلف ڈرامے’ حب الوطنی گیت’ تقاریر ‘مزاحیہ مشاعرہ اور مسلم سائنس دانوں کا کردار ادا کر کے دکھایا کہ ہمارے اسلاف نے کیسی ایجادات کی تھی اس موقع پر اسکول انتظامیہ کمیٹی کے تمام ممبران ‘ اساتذہ طلبہ کے سر پرست کثیر تعداد میں شریک رہے پروگرام کی نظامت وقار پرویز سر نے انجام دی اور اظہار تشکر ذاکر خان سر نے ادا کیا اس موقع پر محمد مزمل (صدر مدرس) نے سرپرست حضرات کا مدرسے کی ترقی میں اہم کردار پر شکریہ ادا کیا پروگرام کو کامیاب بنانے میں زکیہ باجی حسنہ باجی سمینہ یاسمین باجی شاہینہ باجی اور شہاب الدین سر نے کافی محنت کی اخر میں مہمانان خصوصی کی ہاتھوں طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا