مہاراشٹر

ضلع پریشد اردو مڈل اسکول مہان میں منایا گیا جشنِ یومِ اردو؛ علّامہ اقبال کی زندگی پر مبنی ڈاکیومنٹری بتائی گئی

اکولہ: (ڈاکٹر محمد ذاکر نعمانی) : آج یوم اردو ہے یعنی محبان اردو کے لیے ایک نہایت ہی اہم دن۔ علامہ اقبالؔ کے یوم پیدائش 9 نومبر کو یوم اردو کے طور پر منانے کی ابتدا برسوں پہلے ہوئی تھی۔اردو ایک عالمی زبان ہے اورانسانیت ،اخوت اور محبت کا پیغام دیتی ہے۔آج اسی شیریں زباں کو فروغ دینے اور اس سے محبت کے اظہار کے مقصد سے ضلع پریشد اردو مڈل اسکول مہان میں یوم اردو کا انعقاد کیا گیا۔طلبہ کو ڈاکٹر علامہ اقبال کی ادبی خدمات سے واقف کرانے کے لیے ان کی زندگی پر مبنی ڈاکیومنٹری بتائ گئ نیز طلبہ نے ڈاکٹر علامہ اقبال کی بچوں کے لیے لکھی گئ نظمیں پڑھیں۔شاعر مشرق کے عزم وحوصلے پر کہے گئےاشعار پڑھے اس طرح انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اس موقع پر ضلع پرشد اردو اسکول مہان میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا جس کی صدارت کیندر پرمکھ شاہد اقبال خان نے کی وہیں مہمان خصوصی کے طور پر اسکول کے صدر مدرس جناب شفیق احمد خان راہی صاحب تھے اس موقع پر طلبہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اس موقع پر مدرس جاوید اطہر خان شیخ مبین عبدالستارمحمد اکرام خان رضوان احمد روبینہ پروین شگفتہ جمال محمد سجاد ندیم خان روح اللہ خان مجیب بیگ سید اسرار پرکاش راٹھوڑ موجود تھے اس موقع پر پروگرام کی نظامت کا فریضہ شگفتہ جمال نے انجام دیا وہیں پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے محمد سجاد نے کوشش کی۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!