مہاراشٹر

ضلع پریشد اردو مڈل اسکول مہان پرڈائٹ پرنسپل صاحبہ کا دورہ

اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :مکھیہ منتری ماجی سندر شاڑا ابھیان یہ مہم اکو لہ ضلع میں پرزور طریقے سے چلائی جا رہی ہے۔ اسی ضمن میں DIETپرنسپل ڈاکٹر رتن مالا کھڑکے میڈم نے جمعہ کو ضلع پریشر اردو مڈل اسکول مہان میں وزٹ دی اس مہم کے تحت اسکول میں لی جانے والی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اس بارے میں صدر مدرس اور تمام معلمین کی تعریف کی اسکول میں صاف ستھرے ماحول کو دیکھ کر اطمینان جتایا اور ائندہ لی جانے والی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیل کے ساتھ رہنمائی کی۔ طلبہ کی ہمہ جہت ترقی اور اسکول کا ماحول فرحت بخش بنانے کے لیے سندرشاڑا مہم چلائی جا رہی ہے اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر اعلی افسران نے اسکولیں گود لی ہیں ۔اسکول کا نام سر فہرست آنے کے لیے مقابلہ جاتی ماحول پیدا کیا جا رہا ہے۔اس میں تعلیمی سطح کو بڑھانا، صحت مند ماحول کی صلاحیتوں کو بڑھانا، معاشی تعلیم کو عام کرنا،بال سنسد بنانا،شجرکاری اور درختوں کی حفاظت،پرس باغ اور کھیلوں کے مقابلے جیسی سرگرمیاں لی جارہی ہیں۔اس موقع پر صدرمدرس شفیق راہی سر نے میڈم۔کا استقبال کیا،شیخ مبین سر،ندیم خان سر،محمد سجاد سراور روبینہ پروین موجود رہے۔اس مختصرسے پروگرام کی نظامت اور ہدیہء تشکر کی ذمہ داری شاہد اقبال خان سر نے نبھائی۔
AKOLA DISTRIBUTOR JAMSHAM HAIR OIL ADD

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!