مہاراشٹر
ضلع پریشد اردو مڈل اسکول مہان کی دو طالبات کو مفت سائیکل ؛ جاگرفاونڈیشن کی جانب سے دی گئی سائیکلیں
اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) : جاگر فاؤنڈیشن ایک سماجی خدمت گا ر تنظیم ہے یہ ہر سال ضرورت مندوں کی مدد کاکام انجام دیتی ہے۔ اس سال دور دراز سے سفر طے کر کے اسکول جانے والی لڑکیوں کو مفت 100سائیکلیں تقسیم کی گئیں۔ جس کی قیمت کل ساڑھے چار لاکھ روپے ہے ۔ضلع پریشد اردو مڈل اسکول مہان میں اپنی خدمات بطور معلم انجام دینے والے قوم کا درد رکھنے والے اور دوسروں کی مدد کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہنے والے شاہد اقبال خان جو کیندر پرمکھ کی ذمہ داری بھی نبھا رہے ہیں ان کی کوششوں سے اس سال اسکول کی دو طالبات کو جاگر فاونڈیشن کی جانب سے منتخب کرکےآکولہ میں منعقد پروگرام میں معزز مہمانوں کے ہاتھوں سائیکل دی گئی آج انہی طالبات کو اسکول کے ہیڈ ماسٹر صاحب اور اسٹاف کے ہاتھوں سائیکل عطیہ کی گئی۔اس موقع پر جناب شفیق راہی سر اور تمام اسٹاف ممبران موجود تھے۔