مہاراشٹر

ضلع پریشد مہاتما گاندھی ہائی اسکول ہیور کھیڑ کا نتیجہ98.70 فیصد رہا ؛ اول مقام اقصٰی گوہر ناظم خان 94 فیصد ؛ ہمیشہ کی طرح نتائج کی روایت کو رکھا برقرار

اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :اکولہ ضلع کے تلہارا تعلقہ میں واقع ہیور کھیڑ شہر کی ضلع پریشد مہاتما گاندھی ہائی اسکول کا مارچ 2024 کا دہم جماعت کا رزلٹ 98.70فیصد رہا ،امسال کل 79 طلباءنے ایگزام رجسٹریشن کر وایا جس میں سے 77 طلباء نے امتحان میں شركت کی اور 76 طلباء نے امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کی۔ اول مقام اقصٰی گوہر ناظم خان نے 94 فیصد حاصل کر کے اسکول میں اوّل پوزیشن حاصل کی،اثناء پروین عبدالغا ذی94.20فیصد نمبرات حاصل کر کے دوم مقام حاصل کیا عائشہ جنت محمد اعجاز اور شیخ التمش شیخ اسلم دونوں نے 92فیصد نمبرات حاصل کر کے اسکول میں تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ شاہد خان نذیر خان 89.20 فیصدنے چوتھی،عائزہ عائش مدثر اللّٰہ خان88.20 فیصد نمبرات حاصل کر کے پانچویں پوزیشن حاصل کی اسی طرح حسان خان غُلام مصطفٰی 87.20فیصد،ذکریا خان عابدخان86فیصد،صائمہ پروین حمید خان85.40فیصد،شعیب شایان عبدالضمیر 85.20فیصد،عر شیہ فردوس شیخ یونس 85فیصد،اور محمد حماد نعمانی 84.20فیصد نمبرات حاصل کر کے نمایاں کامیابی حاصل کی ۔28طلباءڈسٹنگشن 23طلباء فرسٹ کلاس 25 طلباء سیکنڈ کلاس میں کامیاب ہوئے۔مجموعی رزلٹ 98.70فیصد رہا۔ طلباء کی اس شاندار کامیابی پرضلع پریشد مہاتما گاندھی ہائی اسکول ہیور کھیڑ کے صدر مدرس سید قمر علی، ڈاکٹر محمد ذاکر نعمانی ،عتیق الرحمٰن،عبدالعظیم،نبیلہ فرحین،کوثر نسرین،ظفر احمد،محمد زبیر ،توصیف احمد خان نے سبھی طلباء کو مبارکباد پیش کرکے اپنی دعاؤں سے نوازا اور حوصلہ افزائی کیں۔سبھی طلباء کو ہر طرف سے مبارکباد دی جارہی ہے ۔
AKOLA DISTRIBUTOR JAMSHAM HAIR OIL 02

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!