ضلع پریشد پرائمری اسکول پاتھری کی تاریخی تعلیمی سیر
پاتھری: ۲ فروری (پریس ریلیز بذریعہ اسکول) پاتھری شہر کے قلب میں واقع شہر کا قدیم ترین اور قابل اعتماد سرکاری تعلیمی ادارہ ضلع پریشر مرکزی مدرسے تحتانیہ برانچ اردو پاتھری ضلع پربھنی جہاں جماعت اول تا پنجم کے طلبہ و طالبات بنیادی اور معیاری تعلیم حاصل کرکے اپنے مستقبل کو روشن وہ تابناک بناتے ہیں۔ اسی معیاری تعلیمی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے اسکول ہذا سے اورنگ اباد ضلع کی تاریخی تعلیمی سیر کے ذریعے طلبہ کو عملی مشاہدہ کر کے تعلیمی معلومات حاصل کرنے کا شاندار موقع فراہم کیا گیا۔ یہ ایک روزہ تعلیمی سیر اسکول بس کے ذریعے پاتھری سے شروع ہو کر سب سے پہلے ولیوں کی سرزمین کہے جانے والے خلد آباد شہر میں مغل شہنشاہ اورنگزیب عالمگیر کے قبر کی زیارت سے ہوئی۔ اس کے بعد اس کلی بس طلبہ کو لے کر ایلورا کے غاروں کی معلومات حاصل کرنے پہنچی۔ یہاں سے دولت آباد پہنچ کر طلبہ نے سہیادری پہاڑی سلسلے میں موجود نہ قابل تسخیر سمجھے جانے والے دولت آباد کے پہاڑی قلعے کا باریک بینی سے بغور مشاہدہ کیا اور ایک ایک بات کی تفصیلی معلومات حاصل کی۔ یہاں سے آگے بڑھ کر یہ قافلہ اورنگ آباد شہر پہنچا۔ اور دکن کے مشہور چھوٹا تاج محل کہے جانے والے بی بی کے مقبرہ کا مشاہدہ کیا۔ اور آخر میں سدھارتھ گارڈن پہنچ کر یہاں موجود وسائل سے لطف اندوزی لیتے ہوئے طلبہ نے اپنی تھکان کو دور کیا۔ اس طرح رات کو اپنے مقررہ وقت پہ یہ تعلیمی قافلہ واپسی پر گامزن ہوا اور اسکول کے احاطے میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ اس تاریخی تعلیمی سیر کو کامیاب بنانے میں اسکول ہذا کے صدر مدرس جمیل صدیقی، انچارج فہیم(جانی) انصاری اور فاعل معلمین اقبال انصاری ، عبداللہ انصاری ، حلیمہ مس، فرح خانم و دیگر سبھی اسٹاف اس کی انتھک محنت اور ناقابل فراموش کردار کا بہت بڑا عمل دخل رہا ہے۔ کامیاب تعلیمی سیر کے ذریعے بصری ، عملی تعلیم اور لطف اندوزی کے ساتھ معلومات دینے پر طلبہ کے ساتھ ساتھ ان کے سرپرستوں اور اسکول انتظامیہ کمیٹی کے تمام اراکین نے خوشی کا اظہار کیا اور اسکول کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔