مہاراشٹر

عالمی یوم اردو کےموقع پرضلع پریشد اردو اسکول ہیورکھیڑ میں تقسیم انعامات

اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :اکولہ ضلع کے تلہارا تعلقہ کے ہیورکھیڑ شہر میں واقع ضلع پریشد اردو اسکول میں تقسیم انعامات کا پروگرام عمل میں آیا جسکی صدارت مدرسہ ہذا کے سینئر معلمہ محترمہ نجم السحر باجی نے فرمائی. پروگرام میں بہت ساری نصابی سرگرمیوں مثلاً ششم اور ہفتم جماعت کی انگریزی اور اردوکی درسی کتاب میں موجود سرگرمیا،مینو کارڈ بنانا، پرس بنانا، گریٹنگ کارڈ، فنگر پرنٹ ڈرائنگ، ناشتہ بنانا حب الوطنی گیت، وغیرہ طلبہ کے لی ذریعے سے لی گئیں. ساتھ ہی ساتھ جماعت سوم کی ماحولیات کی کتاب میں موجود سرگرمی منی بینک اور کاغذی کام وغیرہ طلباء کے زریعے سے لی گئیں جس کے لئے جماعت معلم ناظم خان سر کی رہبری طلباء کو حاصل رہی. نمایاں کارکردگی کرنے والے طلباء و طالبات کو جماعت معلمین کی جانب سے میڈل کے طور پر انعامات تقسیم کئے گئے. راجو قریشی سر نے یوم اُردو اور ڈاکٹر علامہ اقبال کی زندگی پر روشنی بھرپور روشنی ڈالی۔ پروگرام میں اسکول انتظامیہ کمیٹی کے اراکین، تمام اساتذہ اکرام حاضر رہے. پروگرام کی غرض و غایت مصطفیٰ خان سر نے بیان کی جناب راجو قریشی سر نے نظامت کے فرائض انجام دیئے. جناب محمد کلیم سر کے اظہار تشکر سے پروگرام کا اختتام ہوا.

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!