علاقہ برارکے شہراکولہ میں تین روزہ دینی اجتماع کاہوا اختتام ؛ دعوت و تبلیغ کے کام کرنے والوں اورعوام الناس کا جم غفیر
اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :24,23اور 25 دسمبر( بروز سنیچر ،اتوار اور پير) سہ روزہ تبلیغی جماعت کا علاقہ برار(اکولہ ،باسم ،بلڈھانہ،ایوت محل اور امراوتی اضلاع کا)دینی اجتماع گنگا نگر، واشم بائے پاس ،پاتور روڈ اکولہ میں اختتام پذیر ہوا۔اجتماع میں ہزاروں افراد نے شرکت کرکے اپنی زندگی کو شریعت اور اسلامی تعلیمات پر گزارنے کی دعا پر آمین کہا۔ حضرت نظا م الدین مرکز دہلی سے مفتی فرقان صاحب، مفتی شمیم صاحب، مفتی عبد الله صاحب نے تقارير کیں، علاوہ ازیں علاقہ برار کے امیر جماعت حضرت مولانا محمود علی صاحب ،بھائی فاروق صاحب ،بھائی انصار صاحب وغیرہ نے بھی حاضرین كو مذاکرہ سے روشناس کروایا۔ اجتماع میں شرکت کے لئے علاقہ برار سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت ہوئی۔ اجتماع میں تقریباً 58 نکاح ہوئے، سینکڑوں جماعتیں اندورن کی نکالی گئی اور بیرون کی بھی جماعت نکالی گئی ۔اچھائیوں کو فروغ دینا اور برائیوں سے روکنا ہر مسلمان کا اہم دینی فریضہ ہے۔ایمان والا اپنی زندگی کو شریعت کے مطابق گزارے یہی تعلیمات کو دینی اجتماعات میں بتایا جاتا ہے.اجتماع میں باہر سے آنے والےلوگوں کے لئے شہر کے چوراہوں پرٹرافک ویلنٹیر، وسیع پارکنگ ،کھانے کے دس زون، پانی اور چائے کی سبیلیں ،وضو و طہارت خانوں،دواخانوں،وغیرہ کا انتظام برار کے سبھی شہروں پر سونپی گئی تھی تاکہ کسی کو کوئی پریشانی نا ہو۔پیر کے دن صبح 11 بجے دعا پر اجتماع اختتام پذیر ہوا۔