عمرین اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج ؛ اکولہ میں الوداعی تقریب کا انعقاد
اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :عمریں اردو مائناریٹی ایجوکیشن سوسائٹی اکولہ کے زیر انصرام عمرین اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج شاداب نگر اکوٹ فائل اکولہ مہاراشٹر میں جماعت دسویں اور بارہویں کے طلبہ کے لیے 25 جنوری 2024 بروز جمعرات الوداعی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ سوسائٹی کے صدر الحاج غلام عارف صاحب کی صدارت میں منعقد اس تقریب میں مہمانان خصوصی کے طور پر محمد نوشاد ، عبدالجبار ، افروز خان لودھی ( سابق رکن بلدیہ) ، محسن پٹھان ، نیلوفر پونجانی ، نازیہ مرزا ، افشاں وگھاڑیہ ،اسما لکھانی ، محمد اقبال سیفی اور راحیل خان تشریف فرما تھے ۔ قرآن کی تلاوت اور نعت خوانی سے تقریب کی ابتدا ہوئی ۔ پھولوں کے گلدستے پیش کرتے ہوئے صدر اور مہمانان خصوصی کا استقبال کیا گیا ۔ جماعت نہم اور گیارہویں جماعت کے طلبہ نے اس تقریب میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا ۔ اس موقع پر طلبہ نے تقاریر ، گیت اور الوداعی نغمہ پیش کیا ۔ مہمانان خصوصی نے امتحان کی پیشگی تیاری ، بورڈ پیٹرن ، نقل مکت ابھیان اور دسویں بارہویں کے بعد کیا ؟ جیسے موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ صدر تقریب الحاج غلام عارف صاحب نے اقدار کی تعلیم اور فنی مہارت حاصل کرنے پر زور دیتے ہوئے امتحان میں امتیازی کامیابی کے لیے طلبہ کو نیک خواہشات پیش کیں ۔ نظامت ڈاکٹر مجاہد احمد اور اظہار تشکر محمد سہیل اختر نے پیش کیا ۔ تقریب کی کامیابی کے لیے اظہر انصاری ، عبدالندیم ، سہیل انصاری ، سید شہباز ، ذبیح الحق ، محسن شاہ ، محمد رفیع الدین مجاہد اور شیخ رضوان وغیرہ اساتذہ و طلبہ نیز غیر تدریسی عملے نے جدو جہد کیں ۔ تقریب کے اختتام پر لذیذ کھانے کا بھی نظم رکھا گیا تھا ۔