شعرو شاعری

غزل

کلیم شاداب، آکوٹ
ضلع آکولہ مہاراشٹر
7020719669
میں کررہا ہوں غزل کا بڑا مفید سفر
روایتوں سے جدا منفرد جدید سفر
میں منزلوں کی بہت پیچھے چھوڑ آیا ہوں
کہ میرے پاؤں کو درکار ہے مزید سفر
نہ فکر راہزنوں کی نہ منزلوں کی مجھے
مرے جنوں کی ضرورت ہے بس شدید سفر
اسے نہ لطفِ سفر ہے نہ لطفِ منزل ہے
جو کررہا ہے ابد سے ازل وحید سفر
میں منزلوں کو لئے جیب میں ہی پھرتا ہوں
ہے تجھ میں دم تو چل آجا کوئی خرید سفر
کسی غلام سے ہوتے نہیں ہیں کم شادابؔ
کہ ساتھ پیر کے کرتے ہیں جو مرید سفر

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!