مہاراشٹر

غیر اردو داں خواتین وحضرات کے لیے اردو کلاس کا رسمِ افتتاح شعبہ اردو سوشل کالج اور نظیر منشی توصیفی کمیٹی سولاپور کا مستحسن اقدام

سولاپور: (اقبال باغبان) : شعبہ اردو سوشل کاج اور نظیر منشی توصیفی کمیٹی سولاپور کے زیرِ اہتمام غیر اردو داں خواتین و حضرات کو اردو لکھنا پڑھنا سکھانے کے لیے پرنسپل ڈاکٹر اقبال تانبولی کے زیرِ صدارت کالج کے وسیع ہال میں شاندار افتتاح عمل میں آیا۔ پروگرام کا آغاز کالج کی ہونہار طالبہ مصباح موسی منصور شیخ کے تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ بعدازاں نظیر منشی صاحب نے مہمانِ خصوصی اروند کمار پانڈورنگ بھگت کا تعارف پیش کیا صدر جلسہ اور ڈاکٹر شفیع چوبدار کے دستِ مبارک مہمانِ خصوصی اروند کمار پانڈورنگ بھگت(سینیئرپرسنل آفیسر، ریلوے ُ)، نظیر منشی صاحب، ایوب نلامندو، محمد رفیق خان، انور کمیشنر، شفیع کیپٹن، محمود نواز ،اقبال انصاری، اقبال باغبان اردو معلم عبدالمنّان شیخ اوردیگر مہمانان کی خدمت میں گلہائے عقیدت پیش کرکے پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ تمہیدی کلمات پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر شفیع چوبدار نے کہا کہ اردو یہ خالص ہندوستانی سیکیولر زبان ہے، اردو دو قوموں، دلوں کو جوڑنے والی عالمی شہرت یافتہ بہت ہی میٹھی اور دلکش، پیاری زبان ہے۔ہندوستان کی قومی یکجہتی اور تحریکِ آزادی میں اردو زبان کا اہم رول رہا ہے ۔مہمانِ خصوصی اروند کمار کے دستِ مبارکباد اردو کلاس کا افتتاح ایک منفرد انداز میں کیا گیا اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہورہی ہے کہ اردو ایک انٹر نیشنل زبان ہے دنیا کے کونے کونے میں اردو بولنے والے ہیں۔اردو سے محبّت کرنے والے ہیں اور محبت کا تقاضہ یہ ہے کہ اسے لکھنا پڑھنا بھی چاہیے۔اردو یہ ہندوستانی زبان ہے صوفی ،سنتوں نے اردو کے ذریعے ہی انسانیت کا درس دیا ہے اردو کے کئی اشعار پیش کرکے حاضرین کو بے حد محظوظ کیا اور اس کلاس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انور کمیشنر صاحب نے کہا کہ اپنے جذبات کی صحیح ترجمانی کے لیے اپنی مادری زبان اردو ہی کام میں آتی ہے۔ملک کی سالمیت ترقی اور آزادی میں اردو کا اہم کردار رہا ہے۔اردو زبان کبھی مٹھے گی نہیں بلکہ لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ دھڑکتے رہے گی۔اس موقع پر محمد رفیق خان صاحب نے شعبہ اردو سوشل کالج اور نظیر منشی توصیفی کمیٹی اردو کی ترقی و ترویج کے لیے جو قدم اٹھایا اس کے مثبت اثرات ضرور مرتب ہوں گے ۔اپنے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔اپنے صدارتی خطبہ میں ڈاکٹر اقبال تانبولی نے کہا کہ اردو زبان کسی ذات ،دھرم کی نہیں یہ تمام ہندوستانیوں کی زبان ہے ۔اس تعلق سے کئی حوالات پیش کیے ۔ہماری تہذیب اور ملک کی تاریخ کا بہت زیادہ اثاثہ اردو میں ہے اس لیے اردو سیکھنے کی تلقین کی۔اردو بڑی پیاری زبان ہے اسے سیکھنے سے ہماری شخصیت سازی میں اضافہ ضرور ہوگا۔ اس موقع پر ڈاکٹر,تسنیم وڈّو میڈم ،پتکی میڈم شہر کے کئی معزّز حضرات و طلبہ موجود تھے۔آخر میں پروفیسر زین الدین پٹیل کے اظہار تشکّر کے بعد پروگرام اختتام پذیر ہوا۔
jamsham hair oil contact for distirbutor ship 01

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!