مہاراشٹر

فرحان انصار دیشمکھ کی ایس ایس سی امتحان میں 95.40فیصد نمبرات سے کامیاب؛ ماؤنٹ کا رمل انگلش ہائی ا سکول آکولہ میں اول

آکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :ہونہار طالب علم فرحان احمد دیشمکھ انصار احمد دیشمکھ نے وہم جماعت میں 94.40 فیصد نمبرات حاصل کرکے اپنی اسکول ماؤنٹ کا رمل انگلش ہائی سکول میں اول مقام حاصل کرکے آکولہ ضلع کا نام روشن کیا ہے۔ فرحان نے سائنس میں 98 فیصد نمبرات حاصل کئے ہیں۔ فرحان کے والد ضلع پریشد پرائمری اسکول آگر پنچایت سمیتی اکولہ میں صدر مدرس ہیں۔ ہر سال کلاس میں ٹاپ کرنے والے فرحان نے بورڈ امتحان میں بھی روایت قائم رکھی ہے۔ واضح ہو کہ فرحان کی پڑھائی کی لگن، والد اور والدہ کی رہنمائی اور اساتذہ کی محنتوں نے فرحان کو اس مقام تک پہنچایا۔ بتا دیں کہ فرحان یہ ریاض دیشمکھ ( موظف محرر ) بلڈانہ کا نواسہ ہے۔ اس کامیابی پر اسکول کے صدر مدرس و اسا تذہ ، والدین، نانا نانی نصیر دیشمکھ، سرفراز دیشمکھ، جنید دیشمکھ، عمید دیشمکھ، ڈاکٹر زید، ڈاکٹر حذیفہ، ڈاکٹر اوصاف، ڈاکٹر فرحت، فرقان دیشمکھ، ڈاکٹر اریبہ، رفیدہ،خنسا، عافیہ، انس عبدالله ، راحین ، کلثوم اور کیمسٹ حبیب نے فرحان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لیے اپنی دعاؤں سے نوازا۔
AKOLA DISTRIBUTOR JAMSHAM HAIR OIL 02

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!