فعال شخصیت کے حامل اقبال انصاری ریاستی مثالی معلم ایوارڈ سے سرفراز
پربھنی : ۲ / فروری (نامہ نگار) :مہاراشٹر راجیہ اُردو شکشک سنگھٹنا شاخ پربھنی اور زین فاؤنڈیشن کے اشتراک سے نمایاں کام کرنے والے اساتذہ کو اسٹیٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس پُروقار تقریب میں مستقبل کے اساتذہ کی راہنمائی کرنے والے مہارشٹر بھر میں مشہور و معروف اور ضلع پریشد مرکزی مدرسہ تحتانیہ برانچ اردو پاتھری ضلع پربھنی کے فعال شخصیت کے حامل ، سماجی اور قومی خدمات میں پیش پیش رہنے والے عالی جناب انصاری اقبال عبدالرحیم صاحب کو ریاستی سطح پر مثالی معلم کے اعزاز سے سرفراز کیا گیا اور اُن کی قابلیت’تجربہ اور موثر تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے تنظیم کی جانب سے انھیں مومنٹو ٹرافی اور شال و گل کے ساتھ توصیف نامہ پیش کیا گیا۔
یہ اعزاز انھیں تقریب کی خصوصی مہمان ،راجیہ سبھا ایم پی ڈاکٹر فوزیہ خان صاحبہ کے ہاتھوں دیا گیا۔ واضح ہوکے موصوف خانگی، کارپوریشن اور ضلع پریشد تینوں شعبوں کے مدارس میں صدر مدرس اور تدریسی فرائض کا پندرہ سالہ تجربہ رکھتے ہے۔ ان کے شاگردوں میں سے کئی آج بہترین بزنس مین بن چکے ہیں تو کئی انجینئرنگ، میڈیکل، وکالت اور ٹیچر ٹریننگ کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔
اپنے پیشہ معلمی میں نمایاں کارکردگی کے ساتھ ہی ساتھ موصوف ریاستی سطح پر منعقد کیے جانے والے مہاراشٹر معلم اہلیتی امتحان (مہا ٹی ای ٹی) ، ملکی سطح پر منعقد کیے جانے والے قومی معلم اہلیتی امتحان (سی ٹی ای ٹی) ، ٹیچرس ایپٹیٹیوڈ اینڈ انٹیلیجنس ٹیسٹ (ٹی اے آئی ٹی) ، پوتر پورٹل ٹیچرس بھرتی امتحانات کی اپنے یوٹیوب چینل ایجوکیشن ٹیوب کے ذریعے بلا معاوضہ تیاری کراو کر سینکڑوں نوجوانوں کو نا صرف کامیابی حاصل کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے بلکہ کئی بے روزگار کے حصول روزگار میں معاون و مددگار بن کر ان برسر روزگار حاصل کرانے میں اہم ذریعہ ثابت ہوئے ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ ایم پی ایس سی ، ایس ایس سی، اوقاف بورڈ وغیرہ امتحانات کے لیے بھی ملک و قوم کے نوجوانوں کو متحریک کرنے کے لیے اپنے سطح پر سیمینار اور ورکشاپ کا انعقاد کرتے رہتے ہیں۔ درس و تدریس کے ساتھ ساتھ آپ ادب و شاعری سے بھی کافی دلچسپی رکھتے ہے۔ ساتھ ہی جدید ٹیکنالوجی پر دسترس و مہارت رکھتے ہے۔
موصوف ابھی جس سرکاری ضلع پریشد اسکول میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہے وہی سے ابتدائی تعلیم حاصل کی ہوئی ہے اور یہ ادارہ شہر کا قدیم ترین اور قابل اعتماد شہر کو بڑے بڑے سیاسی ، سماجی ، فکری، کاروباری غرض کہ زندگی کے ہر شعبہ میں ملک و قوم کو ماہر شخصیات دینے والے ادارے کی حیثیت سے اپنی منفرد شناخت رکھتا ہے۔
انصاری اقبال عبدالرحیم کے انتخاب پر پوری ریاست مہاراشٹر سے ان کے سبھی چاہنے والے، عزیز واقارب نے خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انھیں مبارکباد دی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیا۔