فقیرمحمد خان اردو اسکول پھلمبری میں کینٹین ڈے کا انعقاد
پھلمبری: (عبدالقدوس) :مجیب ملتانی ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی اورنگ آباد کے زیر انصرام جاری فقیر محمد خان اردو پرائمری ہائی اسکول اینڈ آرٹ جونئر کالج پھلمبری میں اسکولی سطح پر کینٹین ڈے کا انعقاد عمل میں آیا.پروگرام کی شروعات جماعت نہم کے طالب علم ندیم شیخ خالق کی تلاوت قرآن سے ہوئی حمد باری تعالی جماعت دہم کی طالبہ مہک شیخ امیر نے پیش کیا اور نعت مبارک کا نذرانہ جماعت دہم کی طالبہ اقصی شفیق پٹھان نے پیش کیا.پروگرام کی صدارت مجیب ملتانی ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر محترم مجیب سر نے کی اور مہمانان خصوصی کی حیثیت سے محسین احمد سر (سابقہ رکن کانسلر میونسپل کارپوریشن اورنگ آباد) ، ڈاکٹر شاہین فاطمہ صدر معلمہ میونسپل کارپوریشن اورنگ آباد ملتانی شبانہ مس ( سیکریڑی مجیب ملتانی ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی اورنگ آباد) حاضر تھے،تمام ہی مہمانان کا شال و گل دے کر استقبال کیا گیا.
بعد از پروگرام محسین احمد سر سابقہ رکن کانسلر میونسپل کارپوریشن اورنگ آباد کے ہاتھوں کینٹین ڈے کا افتتاح عمل میں آیا.
مہمانان خصوصی محسن سر نے اپنے خطاب میں طلباء اور اساتذہ کو نصیحت کی اور کہا کہ اپنا کام ایمانداری سے کرو تاکہ ہماری نجات ہوسکے طلبہ سے کہا کہ خوب محنت کریں اور اعلی تعلیم حاصل کرکے اپنے خاندان اسکول کا نام روشن کریں.طلباء و طالبات نے محمدعبدالرزاق سر اور معلمہ صدف انجم کی نگرانی میں بہترین انداز میں اسٹال لگاکر تجارت کی جس کی بہت زیادہ تعریف کے ساتھ طلباء کی حوصلہ افزائی کی گی.کینٹین ڈے کو کامیاب بنانے میں ثریا بانو ، خان تبسم، فرزانہ بیگم، خان کوثر، عبدالستار سر، پٹھان ماجد سر ، عمر مختار سر ، عرفان احمد سر ، صدیقی انور احمد، قادری ندیم، نفیس پروین نے انتھک محنت کی اور کینٹین ڈے کو کامیاب بنایا.