مہاراشٹر

فیض عالمگیر ادارہ مکاتب دینیات ضلع اورنگ آباد کے زیراہتمام عظیم الشان مسابقۃ القرآن الکریم کا انقعاد

سلوڑ: (سیّد عبدالقدوس علی) :24/فروری بروز اتوار صبح سے لیکر رات دس بجے تک فیض عالمگیر ادارہ مکاتب دینیات ضلع اورنگ آباد کے زیر اہتمام حج ہاؤس کی عظیم الشان پر رونق عمارت میں مسابقۃ القرآن کی چار فروعات، اور اس کی انعامی نشست پر مشتمل مجلسوں کا انعقاد عمل میں آیا ہے ، شروع سے کئی مراحل میں مسابقہ ہوا ، جس میں تقریباً ضلع بھر سے 84/ مکاتب نے شرکت کی، جس میں بحمد اللہ چند مکاتب نے فائنل تک پہنچ کر امتیازی اور اعزازی کامیابی حاصل کی ، بعد نماز مغرب امیر شریعت مراٹھواڑا حضرت مولانا مفتی معز الدین صاحب قاسمی دامت برکاتہم کی صدارت میں انعامی نشست کا انعقاد عمل میں آیا ، اولا مدرسہ عتبان بن مالک للمکفوفیں کے طلباء نے اپنا پروگرام پیش کیا ، پروگرام میں مقرر خصوصی کی حیثیت جامعہ اشاعت العلوم اکل کوا کے استاذ حدیث وتفسیر مدعو تھے ،آپ نے قرآن و حدیث کی روشنی میں ،عظمت قرآن تلاوتِ قرآن، مدارس ومکاتب کی خدمات پر بہت اچھے انداز میں روشنی ڈالی ، فیض عالمگیر ادارہ مکاتب دینیات ضلع اورنگ آباد کے متعلق فرمایا :میں ادارہ فیض عالمگیر سے اچھے خاصے عرصے سے واقف ہی نہیں، بلکہ بہت زیادہ متاثر ہوں ،میں اپنی زندگی میں اگر کچھ لوگوں کے کام سے متاثر ہوا ہوں، ان میں مولانا مستقیم صاحب ، مفتی ارقم صاحب اور ان کے ساتھ کام کرنے والی پوری ٹیم سے بہت زیادہ ایک طویل عرصے سے متاثر ہوں، ورنہ طبیعت میں تاثر کی کیفیت نہیں ہے، لیکن کام انسان کو متاثر کرتا ہے، مولانا مستقیم صاحب کے بائجی پورہ (نور مسجد)کے مکتب میں آج سے کئی سالوں پہلے، پہلی دفعہ حاضری کا شرف ہوا تھا، اس وقت سے ان کے مکتب نے ان کے نظام نے ان کے نصاب نے اور بالخصوص ان کی تواضع نے اور ان کی سادگی اور للہیت نے ، میرے اندر واقعتاً ایک ایسی جگہ بنائی کہ جس کی وجہ سے میں انہیں معذرت نہ کر سکا اور یہاں حاضر ہوا ،کہ کہیں میری شرکت انگلی کٹا کر شہیدوں میں نام لکھے جانے کے قابل ہو جائے ،اور پھر مزید نور علی نور یہ ہوا ،کہ انہیں مولانا شکیل صاحب کی شکل میں اور ایک متحرک اور فعال نوجوان عالم دین کی صحبت، شرکت ،اور تعاون حاصل ہو گیا، آج کا یہ پروگرام جو بین المکاتب مسابقہ اور اس کے نتائج، کارکردگی، اور اس میں کی جانے والی محنتوں کے مظاہرے کے لیے ہندوستان کے مثالی حج ہاؤسز میں سے ایک شہر اورنگ آباد جیسے مثالی شہر میں قرآن کریم کی نسبت پر منعقد ہونے والا ،اس احاطے میں پہلا پروگرام ہے،اورنگ آباد والو ! مجھے تو ایسا لگتا ہے ادارہ فیض عالمگیر پر حضرت اورنگ زیب رحمۃ اللہ علیہ کی روح متوجہ ہے ،آپ کے شہر پر سچی بات کر رہا ہوں ،میں جب جب بھی اورنگ آباد میں حاضر ہوتا ہوں ،تو کچھ وائبریشن جیسا محسوس کرتا ہوں، اور اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے یہ ہمارے علمائے دیوبند کا مسلمہ عقیدہ ہے کہ انبیاء و اولیاء اپنی قبروں میں صرف اوجھل ہوئے ہیں، ورنہ ان کی نسبتیں روئے زمین پر باقی ہیں، اور اب دیکھیے حسن اتفاق ایک ادارہ فیض عالمگیر کے مکاتب کے ذریعے اس حج کا افتتاح ہواہے، مبارک باد ہے شہر والوں کے لیے قابل صد تکریم اور تہنیت ہے، کہ اتنی زبردست عمارت پررونق کا افتتاح قرآن کریم کے مسابقہ اور اس کے نتائج کی شکل میں ہو رہا ہے، میرے بھائیو! انسان کتنا آگے بڑھ جائے ترقی کر جائے،لیکن جب تک وہ کتاب اللہ سے اپنے آپ کو نہیں جوڑے گا ،تب تک اس کی ساری محنتیں بے روح جسم کے مترادف ہو گی ۔ اخیر میں تمام طلباء وطالبات کو مبارکباد پیش کی دعاؤں سے نوازا ، ادارہ کے لیے مزید ترقی کی دعا کی ۔ حضرت مولانا مفتی معز الدین صاحب قاسمی دامت برکاتہم العالیہ نے اپنے صدارتی خطاب میں فرمایا. مدارس ومکاتب میں تعلیم وتربیت دی جاتی ہے ، نیک لوگوں کی صحبت حاصل ہوتی ہے ، جس سے زندگی نورانی بنتی ہے ، صحابہ اکرام صحبت صالحہ کی وجہ سے بڑے مقام پر فائز ہوئے، علم کے ساتھ عمل کی ضرورت ہے ، تو پھر علم راسخ ہوگا ، چار چیزوں سے رسوخ فی العلم ہوگا ، اللہ اور بندے کے درمیان تقوی ، تواضع ، زہد ، جہد ۔ یہ چار چیزیں ضروری ہے ۔ نیز آپ نے فرمایا مکاتب دینیہ کی موجودہ حالات میں بہت ضرورت ہے ، سو فی صد طلباء وطالبات مکاتب و مساجد میں آئیں، اس کی فکر سروے کے ذریعے کریں ۔ناظرہ قرآن سب پڑھیں،ہر ایک خاندان میں حافظ قرآن بنانے کا عزم کریں ۔
حکم مسابقہ قاری مختار صاحب چارنیری اور قاری سراج الدین صاحب جامعی نے اپنے تاثرات پیش کیے ۔ مولانا مستقیم صاحب ملی نے ادارہ کا تعارف وخدمات پیش کی اخیر میں تمام کامیاب ہونے والے طلباء وطالبات اور ان کے اساتذہ اکرام کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا ، اور تمام شریک طلباء وطالبات کو عمومی انعامات سے ، نظامت کے فرائض مفتی ارقم صاحب نے بحسن وخوبی انجام دئیے ۔ یاد رہے پروگرام میں شہر کے کئی اکابرین علماء اور معزز شہریان اورسینکڑوں لوگوں نے شرکت کی اور خطیر رقومات سے طلباء وطالبات اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی بھی فرمائی ۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں مولانا شکیل صاحب قاسمی مولانا مستقیم ملی، حافظ شاہد صاحب اشاعتی ، مولانا عارف صاحب ملی ، قاری جعفر صاحب ، مولانا مجاہد صاحب ، مولانا عبد الخالق صاحب ،‌حافظ محسن صاحب ، حافظ فیاض صاحب ،حافظ مجاہد صاحب اور جملہ مکاتب اورنگ آباد وتعلقہ سلوڑ کے نظماء اکرام وذمہ داران نے کافی محنت و کوشش کی ۔ اللہ ادارہ کے ذمہ داران کی خدمات کو شرف قبولیت عطاء فرمائے ،اور نظر بد سے حفاظت فرمائے۔ پریس کو اسطرح کی اطلاع فیض عالمگیر ادارہ مکاتب دینیات تعلقہ سلوڑ کے ذمہ دار مولانا محمد شہزاد جامعی نے دی ہے ۔
Aurangabad distributor jamsham hair oil chishty unani

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!