مہاراشٹر

دسویں جماعت کے نتائج میں قباء اردو اسکول اکولہ کے طلباء نے رکھا روایت کو قائم

اکولہ( ڈاکٹر ذاکرنعمانی ) : اکولہ شہر کے نور نگر اکبر پلاٹ میں قائم قباء اردو اسکول کے بچوں نے اپنی روایت کو قائم رکھتے ہوئے حاصل کی نمایاں کامیابی ۔اس سال اسکول ہذا سے ۱۰۳طلبہ جماعت دہم کے امتحان میں شریک ہوئے تھے ۔جس میں ۱۰۳ طلبہ نے کامیابی کا جھنڈا گاڑھتے ہوئے اسکول کا صد فیصد نتیجہ رقم کیا۔جس میں مریم مرزا قاسم بیگ نے اسکول و لڑکیوں میں اول مقام حاصل کرتے ہوئے ۳۰.۹۱.فیصد نمبرات حاصل کئے۔لڑکیوں سے دؤم مقام پر لائبہ فردوس محمد عادل نے ٪۹۰ فیصد نمبرات حاصل کئے ۔لڑکوں سے اول مقام پر شیخ ابوذر شیخ اشفاق نے۸۹ نمبرات حاصل کئے۔ دؤم مقام پر معاذ خان ماجد خان نے ٪۸۰ نمبرات کے حاصل کئے۔اس موقع پر ہیومن ڈویلپمنٹ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر الحاج مولوی عبدالجبارمظاہری نے مبارکباد دی اور روشن مستقبل کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر چیئرمین الحاج مولوی عبدالجبار مظہری اور سیکرٹری نے اچھے نتائج پر پرنسپل شیخ افسر قریشی، پرائمری سکول کے ہیڈ ماسٹر سید عارف کے ساتھ اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ کو مبارکباد دی۔ اس وقت محمد افتخار، محمد مجاہد عمر، عابد خان، محمد مجاہد، محمد ظفر، محمد ابرار، محمد یونس، عبدالنوید، محمد سمیر، وسیم احمد، عبدالواجد، محمد نفیس، مدثر احمد، محمد فرید اللہ، محمد آصف، نوشاد شامل ہیں۔ علی، محمد ہنجالہ، سرفراز اللہ خان، شیخ فاروق، اعجاز درانی، محمد زبیر، عبدالواجد، محمد تنویر وغیرہ موجود تھے۔
AKOLA DISTRIBUTOR JAMSHAM HAIR OIL 02

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!