قدرت الٰہیہ کا ایک اور کرشمہ ؛ صرف 155 دن میں مکمل قرآن کریم کا حافظ ؛ اکولہ ضلع کے پاتورتعلقہ کے گاؤں کھیٹی کے ساکن اوردارالعلوم حمیدیہ تعلیم القران والسنہ باڑے گاؤں تعلقہ بالاپور کے طالب علم مصدق بیگ کو ہوا یہ شرف حاصل ؛ گاؤں میں خوشی کی لہر
اکولہ: (کاوش جمیل نیوز) : اکولہ ضلع کے بالاپور تعلقہ کے دارالعلوم حمیدیہ تعلیم القران والسنہ باڑے گاؤں کے احاطہ میں فیض پانے والا ایک گیارہ سالہ طالب علم جس نے صرف 155 دن میں پورے قرآن کریم کا حفظ کرکے ادارہ کا اور اپنے استاذ اور والدین کا سر فخر سے بلند کردیا ہے ساتھ ہی گاؤں کا نام بھی روشن کیا ہے.
کسے معلوم تھا کہ اکولہ ضلع کے پاتور تعلقہ میں واقع ایک چھوٹے دیہات کھیٹی سے تعلق رکھنے والے عبداللہ بیگ صاحب کے گھرانے کا یہ ننھا بچہ مصدِّق بیگ صرف 155 دن میں مکمل کلام الٰہی کو اپنے سینے میں سَمو لے گا اِ سے قرآن کا معجزہ نہ کہیں تو اور کیا کہیں.
بتادیں اس گاؤں سے اکثر بچے مدرسوں سے فارغ ہوئے ہیں. لیکن پہلی بار اس گاؤں سے اتنے کم ایام میںکسی بچے نے حفظ قران مکمل کیا ہے. جو گاؤں کے ساکن عبداللہ بیگ کے فرزند مصدق بیگ کویہ شرف حاصل ہوا. جس سے گاؤں کے ساتھ تعلقہ و ضلع میں مدارس سے وابستہ افراد میں خوشی کی لہر ہے. حافظ مصدق بیگ کے 155 دن میں حفظ قران مکمل کرنے پرسبھی طرف سے بچے اور اُن کے اہل خانہ کو مبارکباد دی جارہی ہے ساتھ ہی دارالعلوم حمیدیہ تعلیم القران والسنہ باڑے گاؤں اس ادارہ کو اور طالب علم کے استاد مولانا عبدالحمید جاوید صاحب ایوبی کو بھی دعاﺅں سے نوازا جارہاہے. کاوش جمیل ادارہ کی جانب سے بھی طالب علم حافظ مصدق بیگ اور اُن کے استاد مولانا عبد الحمید جاوید صاحب ایوبی کو مبارکباد پیش کی جاتی ہے.استاد اور طالب علم کی کڑی محنت کے بعد ہی یہ دن دیکھنے کو ملا ہے. اسی طرح اور بچوںکوبھی یہ شرف حاصل ہو یہی ہماری دُعاء ہے .