اہم خبریں

قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ بھارت کا تیسرا قومی کنوینشن کا کامیاب انعقاد؛ جو قوم اپنی مادری زبان کا تحفظ نہیں کرتی ہے وہ اپنی تہذیب و ثقافت کو باقی نہیں رکھ سکتی

دہلی: 1 نومبر: (ذوالقرنین احمد) :گزشتہ 29 اکتوبر بروز اتوار 2023 کو غالب اکیڈمی دہلی میں قومی اردو کرمچاری سنگھ بھارت کا تیسرا قومی کنوینشن کا انعقاد عمل آیا، جس میں تمام ریاستی اور علاقائی عہدیداران نے شرکت کی پروگرام کی صدارت قومی صدر واصل علی گجر صاحب نے کی ریاست مہاراشٹرا کے ذمہ داران قومی نائب صدر سید مہتاب، ریاستی جنرل سیکرٹری محمد زین العابدین بن اسحاق ریاستی صدر عابد خان، ریاستی خاتون صدر سید کنیز فاطمہ اور انکی ٹیم نے منظم طریقہ سے پروگرام کی ذمہ داری کو باخوبی انجام دیا، اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر پروفیسر صالحہ رشید (شعبہء اردو و فارسی آلہ باد یونیورسٹی) مفتی ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی ( مرکزی سیکریٹری ملی کونسل)، پروفیسر مشتاق احمد (مولانا آزاد یونیورسٹی) و دیگر موجود تھے۔dehli news2 ریاستی جنرل سیکرٹری محمد زین العابدین صاحب نے تیسرے قومی کنوینشن کی غرض و غایت اور مقصد کو پیش کیا، انہوں نے کہا کہ قومی اردو کرمچاری سنگھ بھارت کے تقریباً 22 ریاستوں کے اساتذہ کرام کے ساتھ مل کر اردو کی ترقی تعلیمی معیار کہ بلند کرنے کیلئے کام کر رہی ہے مین سمجھتا ہو ملک کی یہ واحد تنظیم ہے جو اتنے بڑے پیمانے پر کام کر رہی ہیں۔ مزید کہا کہ ہمیں اردو ادب کی ترقی کیلئے ہمہ وقت کام کرنے کی ضرورت ہے زبان کے تحفظ کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو اس قیمتی وراثت سے مالامال کریں۔ قومی صدر واصل علی گجر صاحب نے صدراتی خطاب پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تنظیم مظبوط کرکے منظم ڈھانچے پر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اردو زبان کی ترقی و ترویج ہوسکے اور ہماری زبان ہماری نسلوں میں باقی رہے سکے، یہ ہمارا اصل سرمایہ ہے جو قوم اپنی زبان کو فراموش کردیتی ہے وہ اپنی تہذیب و ثقافت کو بھی بھلا دیتی ہے۔ ریاستی صدر عابد خان نے کہا کہ اردو کی ترقی کیلئے ہمیں اپنے اپنے صوبوں میں خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے اور اردو کی فلاح و بہبود کیلئے متحد ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ قومی نائب صدر سید مہتاب نے کہا کہ اردو میڈیم کے طلباء کیلئے اردو زبان میں ایم پی ایس سی، یو پی ایس سی، کی تیاری اور رہنمائی کیلئے مراکز قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ تاکہ ہمارے بچے ملک کی ترقی میں اپنا کردار نبھائیں اور اپنی شناخت قائم کرسکے، مہمان خصوصی اور تنظیم کے ذمہ داران کی موجودگی میں قومی شکشک کرمچاری سنگھ بھارت کی ویب سائٹ کا اجراء عمل میں آیا اس ویب سائٹ کو بنانے میں تنظیم کے رکن محمد اسماعیل احمد(آئی ٹی اسپشلسٹ) کا اہم کردار رہا۔ اسی کے ساتھ ملک کی مختلف دس ریاستوں سے منتخب کیے گئے مثالی اساتذہ کرام کو تنظیم کے عہدہ داران و مہمان خصوصی کے ہاتھو سے اعزازی سند تفویض کی گئی جن کے نام درج ذیل ہیں۔ شیخ خلیل طاہر میاں ، زینت جاوید خان ، شیخ سنہرا بیگم ،( ممبئ) غزالہ نثار احمد شیخ (پونہ) محمد ازور قاضی (تھانہ) احمد ایوبی ، زاہد اختر، انصاری الطاف احمد، شیخ فرزنہ ، سجّاد حیدر خان، انصاری محمد رمضان (ناشک) اشفاق احمد ، منیرالدین فریدالدین، انیس الرحمن(ناندیڑ) محمد عرفان خان، شیخ نفیسہ (اورنگ آباد) خان منور حسین (احمد نگر) شیخ راحیل،محمدشہاب الدین، ڈاکٹر منیب حنفی، (پربھنی) سید جنید شکیل، پٹھان شریف خان، شیخ ارشد (جالنہ) پٹھان عرفانہ بیگم، شیخ سلمہ (بیڑ) شاگرد احمد شیخ(عثمان آباد) سلیم محمد (لاتور) محمد حسین محمد اعظم،ناصر شاہ وزیر شاہ ، محمد یامین شیخ (اکولہ)، رئیس الدین علیم الدین قاضی سر، ناہید انجم (بلڈانہ)، شیخ محسن شیخ مختار سر، شیخ فیروز شیخ مشتاق سر، (واشم)، محمد عبدالعلیم ، شیخ اقبال کلیم (ہنگولی), ڈاکٹر مبشر ابراہیم جمعدار ، زکریہ اسمعیل کآسکر (رایےگڑھ)، عمران قاسم جمعدار ،افروز الرشید باغبان، سعدیہ نظیر احمد (سولاپور)، خان حسنین عاقب، ڈاکٹر غمازی اثر سید (ایوت محل), شہزاد احمد قریشی ( ناگپور) ، زینت کوثر (سندھ درگ)، انیس الدین علاؤدین (جلگاؤں) مہاراشٹر ریاستی صدر عابد خان نے شکریہ کلمات ادا کیے۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!