مہاراشٹر

لاتور: پروفیسر نجمہ عباس شیخ کو ریاستی مثالی معلمہ ایوارڈ

لاتور(محمد مسلم کبیر) رقیہ بیگم اردو گرلز ہائی اسکول نیو قاضی محلہ لاتور کی معلمہ نجمہ عباس شیخ نے 27 سالہ دور ملازمت میں تدریسی فرائض کے علاوہ اور شجرکاری، ثقافتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والے عظیم شخصیات کے افکار کو طلبہ کے ذہن نشین کرنے کا کام کر رہی ہیں۔ اُن کے ان کارناموں کے اعتراف میں مہاراشٹر راجیہ اردو شِکشک سانگھتنا کی جانب سے ریاستی سطح کے آئیڈیل ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پڈیلا فنکشن پربھنی میں منعقدہ اس تقسیم ایوارڈ جلسے میں مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے ممبر راجیہ سبھامحترمہ فوزیہ تحسین خان، محمد غوث زین، سنگھٹن کے صدر ایم اے غفار، تحسین خان صاحب ایجوکیشن آفیسر سنجے سسانے، سبحان آملے( بلاک ایجوکیشن آفیسر) موجود تھے۔
پروفیسر نجمہ میڈم کو اعزاز ملنے پر ادارے کے ڈاکٹر افسر بابا شیخ، ہیڈ ماسٹر یحییٰ الکسیری،سیّد نصرت قادری، فضل قاضی،شیخ عبدالوحید، تدریسی اور غیر تدریسی اسٹاف اور دوست احباب کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔
jamsham hair oil contact for distirbutor ship 01

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!