مہاراشٹر

لاکھنواڑہ(بلڈھانہ) : لشکریہ نور بانو ہائی اسکول میں پولس فورس کا یوم تاسیس

بلڈھانہ :(نمائندہ) : لشکریہ نور بانو ہائی اسکول اینڈ محمد شریف جونیئر کالج لاکھن واڑہ تعلقہ کھام گاوں میں آج 8 جنوری کو پولس فورس کا یوم تاسیس منایا گیا۔ صدر جلسہ ہیور کھیڑ پولس اسٹیشن کے تھانیدارپولس انسپکٹر کیلاش چودھری نے اس موقع پر بتایا کہ 1961 میں وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرونے پولس فورس کا قیام عمل میں لایا تھااسی نسبت سے ہر سال ۲ جنوری تا ۸ جنوری یوم تاسیس منایا جاتا ہے۔ انھوں نے طلباءسے خطاب فرمایا کہ وہ پولس فورس میں دلچسپی لیں اور ملازمت حاصل کریں تھانیدار نے پستول کے اجزاکا تجزیہ کرکے بتایا جبکہ میجر نے ایس ایل آر کے پارٹ علاحدہ علاحدہ کرکے ان کے کام سمجھائے ۔ ادارہ کے صدرغنی غازی نے پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے پولس فورس کی تعریف کی کہ وہ سردی ‘ گرمی ‘ برسات کی پروا نہ کرتے ہوئے ہماری حفاظت کے لئے دن رات تعینات رہتے ہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم عید ‘ دیوالی ‘ کرسمس جیسے تہوار جوش و خروش سے اپنے گھروں میں اپنی فیمیلی کے ساتھ مناتے ہیں ۔لیکن پولس والے اپنی فیمیلی سے دور ہماری حفاظت کرتے ہیں ۔ ادارہ کے سکریٹری محمد ذیشان نے مہمانوں کااستقبال کیا اور ہر مہمان کو ڈاکٹر امبیڈ کر اور اسلام نامی کتاب پیش کی اس موقع پر سب انسپکٹر آنند کسن واگھمارے ‘ پولس کانسٹیبل یوراج بابو راو شیڑکے‘اومیش بھگوان انگڑے نائب پولس کانسٹیبل سندیپ وٹھل کوکڑے ‘ پرنسپل محمد ذاکر حسین ‘ اساتذہ کرام اور درجہ نہم تادو یاز دہم کے طلباءو طالبات موجود تھے۔
jamsham hair oil buldhana distributor

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!