مہاراشٹر

لشکریہ نور بانو ہائی اسکول کی طالبات کو انعامات سے نوازا گیا

کھام گاوں: (بذریعہ ای میل) :لشکریہ نور بانو ہائی اسکول اینڈ محمد شریف جونیئر کالج لاکھن واڑہ ضلع بلڈانہ کی نو طلباءوطالبات کو راجیہ سبھا کی رکن محترمہ فوزیہ خان کے دست ِ مبارک سے انعامات تقسیم کئے گئے گذشتہ برس برار تعلیمی کارواں کے تحت پانچویں ‘آٹھویں اور دسویں جماعتوں کے لئے مقابلہ جاتی امتحانات منعقد کئے گئے تھے۔ جس میں اول ‘دوم اور سوم مقام حاصل کرنے والوں کو انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس موقعہ پر خان محمد اظہر حسین ‘ سید اسحاق راہی ‘ دلیپ کمار سانندا ‘ رشیدخان جمعدار‘سرفرازنوار خان ‘غنی غازی ‘مفتی محمد اشفاق قاسمی ‘ڈاکٹر وقار الحق خان ‘ محمد توصیف ‘محمد ذاکر ‘ تحسین خان اسٹیج پر موجود تھے۔ انعام اور سند حاصل کرنے والے طلباءوطالبات میں رِدا اطہر صادق خان، عرشیہ انجم الیار شاہ ، علینا پروین شیخ ظفر ‘ آشنا منعم امان خاں، نکہت پروین افروز خان، محمد اُنیس محمد فاروق ، سعدیہ فردوس شیخ ذاکر ، رویزہ مائین ارشاد بیگ صبا آفرین محسن بیگ شامل تھیں۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!