مہاراشٹر

مانورہ شہر کے اکشے گوائی کا منترالیہ میں محصول کلرک کے عہدے پر تقرر؛ رحمانیہ ایجوکیشن سوسائٹی مانورہ کے صدر وحید الدین شیخ کے ہاتھوں استقبال

اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :حال ہی میں آئے ایم پی ایس سی کے نتائج میں نمایاں نمبرات سے کامیاب شہر مانورہ کے سابق سرپنچ ارون گوائی کے فرزند اکشے گوائی کی محصول کلرک پر تقرر ہونے پر رحمانیہ ایجوکیشن سوسائٹی ما نو رہ کے صدر وحید الدین شیخ سر کے ہاتھوں استقبال کیا گیا۔رحمانیہ اردو پرائمری ہائی اسکول و جونیئر کالج مانورہ میں 13 جنوری بروز سنیچر کو منعقد اس استقبالیہ پروگرام کی صدارت رحمانیہ ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر وحید الدین شیخ سر نے کی جس میں مہمان خصوصی رحمانیہ اردو پرائمری ہائی اسکول و جونیئر کالج کے پرنسپل محمد اقبال شیخ تھے پروگرام کی نظامت کے فرائض مستقیم سر گلوبل انگلش اسکول کے پرنسپل نے انجام دیے. محمد اقبال شیخ سر نے اپنی تقریر میں اکشے گوائی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اکشے گوائی نے اپنی تقریر میں اپنی انتھک کوششوں کے ساتھ ساتھ منزل پر نظر رکھنے کی نصیحت طلباء کو دی . اخیر میں رحمانیہ ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر وحید الدین شیخ سر نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ اکشے شہر مانورہ کے لیے مثال ہے جن سے شہر مانورہ کا نام روشن ہوا ہے اس کے لیے اکشے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا پروگرام میں مصباح سر، مزمل سر، معین سر، مزمل سر، معین سر صدر مدرس رحمانیہ اردو پرائمری اسکول ، شعیب سر، ریحان سر، مشرف سر، موثق سر، شاہ رخ سر، عمران سر، مختار سر، احفاظ سر، رمیز سر، جمیل الدین بابو صاحب، ناظم سر، سہیل سر، مستقیم سر پرنسپل گلوبل انگلش اسکول مانورہ کی شرکت رہی فرہاد سر کے اظہارِ تشکر کے بعد پروگرام کا اختتام ہوا

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!