مہاراشٹر

ماہِ عظمتِ رسالت ﷺ سیرت النبی ﷺ لیکچر سیریز کے پہلے ہفتے بعنوان منہجِ انقلابِ نبوی ﷺ کا ہوا شاندار انعقاد ؛ وحدتِ اسلامی اکولہ کرتی ہے ہر سال سیرت النبی ﷺ لیکچر سیریز کا اہتمام

اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :ماہ ربیع الاول کا مہینہ رواں دواں ہے اور اسی مہینے میں حضرت محمد مصطفیﷺ کی ولادت باسعادت ہوئی اسی حوالے سے وحدت اسلامی اکولہ ہر سال آپ ﷺ کی سیرت کے مختلف پہلوؤں پر پورا مہینہ سیرۃ النبیﷺ لیکچر سیریز کا اہتمام کرتی ہے تاکہ عوام الناس کو آپ ﷺ کی سیرت کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کیا جائے، اور پیارے نبیﷺ کی سیرت کو عام کیا جائے۔ امسال بھی الحمدللہ سیرت النبی ﷺ لیکچر سیریز کا اہتمام کیا جا رہا ہے جو کہ ۱۸ ستمبر سے ۹ اکتوبر تک چلے گی جس میں مختلف عنوانات جیسے منہجِ انقلابِ نبویﷺ، ملکی موجودہ صورتِ حال اور آپ ﷺ کی رہنمائی، انسانیت کے نجات دہندہ محمد ﷺ اور خاندان اور سماج کی تشکیل سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں ان عنوانات پر ہندوستان بھر سے فاضل مقررین محترم ڈاکٹر محمد انیس صاحب لکھنوء، سیکرٹری جنرل وحدت اسلامی ہند، محترم مولانا سمیع اللہ خان صاحب معروف صحافی ممبئی، محترم مولانا نعیم فیضی صاحب استاد تفسیر و حدیث جامعہ عائشہ صدیقہ برہان پور اور محترم مولانا عبدالبر اثری فلاحی صاحب ڈائریکٹر القرآن اکیڈمی ممبئی عوام الناس کی رہنمائی فرمائیں گے۔ اس سیرت النبیﷺ لیکچر سیریز کے پہلے ہفتے کا انعقاد مقامی مومن پورہ مسجد میں بروز پیر بعد نماز عشاء کیا گیا جس کی شروعات حافظ و قاری مفتی محمد عرفان رحمانی صاحب اِمام و خطیب مسجدِ حضرت بلال اکوٹ فائل کی تلاوت قران سے ہوئی ساتھ ہی اسلامی فکر کے معروف شاعر محترم انس نبیل صاحب نے نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا۔محترم بسم اللہ شیخ صاحب نقیب مشرقی ریجن مہاراشٹر وحدت اسلامی ہند، محترم ناصر خان صاحب ضلعی ناظم اکوله وحدت اسلامی، مولانا طفیل احمد ندوی صاحب امام و خطیب نگینہ مسجد اکولہ، مولانا مظفر علی مظاہری صاحب امام و خطیب کاغذی پورہ مسجد اکولہ، حاجی نثار سیٹھ جمعیت اہلِ قریش اور جمیل احمد خان صاحب سیکریٹری لال بنگلہ ٹرسٹ بطور مہمانِ خصوصی موجود رہے۔پہلے ہفتے بعنوان منہجِ انقلابِ نبوی ﷺ پر محترم ڈاکٹر محمد انیس صاحب لکھنوء، سیکرٹری جنرل وحدت اسلامی ہند نے اپنی گفتگو رکھی جس میں آپ نے منہج کے معنی اور آپ ﷺ نے جو انقلاب برپا کیا اس میں آپ ﷺ کا کیا منہج تھا اور دور حاضر میں ہم اسے کس طرح ہماری انفرادی زندگیوں اور اجتماعی معاشرے میں کیسے انطباق کر سکتے ہیں اس پر روشنی ڈالی ساتھ ہی انقلاب نبوی ﷺ پر سیر حاصل گفتگو فرمائی۔محترم مولانا مظفر علی صاحب مظاہری کی دعا پر اس لیکچر سیریز کے پہلے ہفتے کا اختتام ہوا آئندہ ہفتے ۲۵ ستمبر کو اس لیکچر سیریز کا دوسرا ہفتہ بعنوان ملکی موجودہ صورتحال اور آپ ﷺ کی رہنمائی اس پر مولانا سمیع اللہ خان صاحب معروف صحافی ممبئی خطاب فرمائیں گے۔ اس خصوصی اجتماع میں شہر اکولہ کے کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت فرمائی خواتین کے لیے پردے کا معقول اہتمام کیا گیا تھا۔ منتظمین نے آئندہ ہفتوں میں اس لیکچر سیریز میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ اس خصوصی اجتماع کو کامیاب بنانے میں وحدت اسلامی اکولہ کے رفقاء نے اپنی انتھک محنتیں پیش کی۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!