مہاراشٹر

محسن خان اور وسیم احمد”تخلیقی معلم” اعزا سےسرفراز؛ ایوارڈ فنکشن کے اختتام کے بعد ضلعی ماحولیاتی تحفّظ کمیٹی نے پودے لگائے

اکولہ (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) مہاراشٹر راجیہ شکشک پریشد پراتھمک وبھاگ کی ضلعی شاخ اکولہ کی جانب سے 10 ستمبر 2023 کو ماحولیاتی تحفّظ کے ضلعی صدر و ٹیچرمحسن خان اور وسیم احمد کو”تخلیقی معلم” اعزا ز سے نوازا گیا۔یہ اعزاز سال رواں کے لیے عمدہ تعلیمی و سماجی کارکردگی کے عوض آمدار وسنت راؤ جی کھوٹرے کی صدارت میں، سابق ریاستی وزیر ڈاکٹر رنجیت پاٹل کے ہاتھوں، اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے عہدیداران و ذمہ داران کی موجودگی میں نوازا گیا۔ اس موقع پر بالاپور حلقہ کے سابق ایم ایل اے جناب نارائن راؤ گاونکر،جناب ڈاکٹر اشوک جی اولمبے پاٹل جناب ڈاکٹر اپرناتائی پاٹل،روی بھاؤ کھیتکر، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر رتن سنگھ پوار ،پرکاش چترکر سر،ڈاکٹر صابر کمال ،اور دیگر معزز شخصیات کی شرکت رہی ۔بتادیں کہ یہ اعزاز ہر سال ضلع کے KG سے PG تک تعلیمی میدان میں کارہائے نمایاں انجام دینے والے ہونہار، باکمال اور با صلاحیت اساتذہ کو تفویض کیا جاتاہے ۔ محسن خان ضلع پریشد اسکول میں پرائمری اُستاد ہے اور وسیم احمد خان اکوٹ شہر میں ہائی اسکول کے اُستاد ہےاور یہ دونوں اساتذہ تعلیمی اور سماجی و فلاحی کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں اسی بناء پر یہ تخلیقی معلّم ایوارڈ دیا گیا ہے ۔ایوارڈ فنکشن کے بعد ڈاکٹر رنجیت پا ٹل صاحب کے آفس کے احاطے میں اكولہ ضلع ماحولیاتی تحفظ کے ذمہ داران کی موجودگی میں پودے لگائے گئے جس میں راجیش جی کھمکر صاحب’ ڈاکٹر محسن خان اکولہ’ اجے پاٹل سر’منوج واڈکر سر، وسیم احمد خان ،محمد وسیم الدین سر’ شیخ عنایت اللہ سر، شیخ فاروق سر، پردیپ پوار سراور مہاراشٹر راجیہ شکشک پریشد پراتھمک وبھاگ کے ضلعی صدر سچن کا ٹھولے سراور وجے واکوڈے سر موجود تھے۔تخلیقی معلّم ایوارڈ ملنے پر تعلیمی حلقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ہر طرف سے مبارکبادی کا سلسلہ جاری ہے۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!