محمد وسیم الدین ،شبّیر احمدخان،خان اخترالامین اورفاروق خان کوریاستی تعلیمی کرانتی یودھا ایوارڈ تفویض کیا گیا ۔ امراوتی گریجویٹ حلقہ کے شکشك آمدار کرن راؤ سرنا ئک جی کے ہاتھوں دیئے گئے ایوارڈز
اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :اکولہ ضلع کے تلہا را شہر میں واقع گوپال راؤ کھیڑ کر مہاورھیالیہ کے وسیع و عریض ہال میں ریاستی سطح پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے پر نؤ کرانتی شکشک و گریجویٹ سنگھٹنا مہاراشٹر کی جانب سےعظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ایوارڈ فنکشن میں ضلع پریشد اُردو اسکول کھدان کے گریجویٹ ٹیچر محمد وسیم الدین ، ضلع پریشد اردو پرائمری ا سکول مجلا پور کے صدر مدرس محمد شبیر احمد خان، ضلع پریشد اردو اسکول بارسی ٹا کلی کے صدر مدرس خان محمداختر الامین اور طرح ضلع پریشد اردو پرائمری ا سکول تاجنا پیٹھ اکولہ کے صدر مدرس محمد فاروق احمدکو ریاستی سطح کا سال 2023 کا ریاستی تعلیمی کرانتی یودھا ایوارڈ امراوتی گریجویٹ حلقہ کے شکشك آمدار کرن راؤ سرنا یک کے ہاتھوں تفویض کیا گیا ۔ایوارڈ فنکشن میں مہاراشٹرنو کرانتی شکشک سنگھٹنا کے بانی امیش مہسائےسر ،ریاستی صدر پدما وتی ٹکرمیڈم ،پروفیسر سنجے تو پے ،محمد اسحاق ،اجے پا ٹل ، راجیش کھمکر سراور شیام پاٹھک کی خصوصی شرکت رہی ۔اس ایوارڈ فنکشن میں مہاراشٹرا کے مختلف ضلعوں سے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر تقریباً 60 شخصیا ت کو کرانتی یودھا ایوارڈ سے نوازا گیا۔ایوارڈ یافتہ اساتذہ اکرام محنتی، فعال ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیمی تنظیموں سے منسلک ہے اور یہ ایوارڈ اُن کے تعلیمی و سماجی کاموں کے اعتراف میں ملا ہے ۔امیش مہسائے سر کے اظہار تشکر پر یہ ایوارڈ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔اِس عظیم الشان تقریب میں کئی اساتذہ سے منسلک انجمنوں کے عہدیداران نمایاں طور پر موجود تھے۔ ایوارڈ ملنے پر اسٹاف ،دوست و احباب،رشتےداروں کی جانب سے ہر طرف سے مبارک بادی کا سلسلہ شروع ہے۔