مہاراشٹر

مراٹھا مظاہرین ہوئے جارحانہ : اجیت پوار گروپ کے ایم ایل اے کے پورے بنگلے کوکیا گیا نذر آتش

بیڑ: (کاوش جمیل نیوز) :30 اکتوبر2023: مراٹھا تحریک نے پرتشدد رخ اختیارکرلیا۔ مراٹھا مظاہرین نے ایم ایل اے اور ایم پی کی گاڑیوں کو روکنا شروع کر دیا ہے۔ ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اسی طرح ان کے استعفے کا بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ کل ایم پی ہیمنت پاٹل نے ایم پی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ آج مراٹھا مظاہرین نے اجیت پوار گروپ کے ایم ایل اے کے بنگلے کو براہ راست آگ لگا دی۔ مظاہرین نے پہلے پتھراؤ کیا اور پھر بنگلے کو آگ لگا دی۔ جس کی وجہ سے پورے بیڑمیں جوش کاماحول ہے۔
ایم ایل اے پرکاش سولنکے کے بنگلے کو آگ لگا دی گئی ہے۔ پرکاش سولنکے اجیت پوار گروپ کے ماجلگاؤں حلقے کےایم ایل اے ہیں۔ ماجلگاؤں میں ان کا ایک بڑا بنگلہ ہے۔ اچانک دوپہر میں مظاہرین کا ایک بڑا ہجوم وہاں پہنچ گیا۔ انہوں نے پرکاش سولنکے پر زور دیا کہ وہ مراٹھا ریزرویشن پر اپنا موقف واضح کریں۔ اس کے بعد کچھ لوگ اوربڑھ گئے اور سولنکے کے بنگلے پر پتھراؤ شروع کر دیا۔ اس سے ہلچل مچ گئی۔
پولیس بھی جائے وقوعہ پر موجود تھی۔ لیکن ہجوم اتنا جارحانہ تھا کہ پولیس دیکھنے کے سوا کچھ نہ کر سکی۔ اس کے بعد ان مظاہرین نے بنگلے کے نیچے کھڑی تین کاروں کو جلا دیا۔ پہلے ان گاڑیوں کو توڑا گیا۔ پھر انہیں آگ لگا دی گئی۔ اس کے بعد 10 بائک کو بھی آگ لگا دی گئی۔ جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور پورا بنگلہ شعلوں کی لپیٹ میں آگیا۔ اس واقعہ کی وجہ سے سنسنی پھیل گئی ہے۔ مشتعل ہجوم نے آگ لگادینے سے ماجلگاؤں میں کشیدگی ہے۔ سولنکے کے بنگلے کے باہر پولیس کی بھاری نفری رکھی گئی ہے۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!