مہاراشٹر

مسلم ریزرویشن،اردو میڈیم سو فیصد بھرتی،اقلیتی اسکولوں کو ٹیچر بھرتی اجازت،بیرونی ایجنسیوں معرفت عہدے بھرتی مخالفت کے لئے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کا وزیر اعلی کو میمورنڈم

اورنگ آباد: (نامہ نگار) :ریاست میں مسلم طبقہ کے اہل لوگوں کو تعلیم اور سرکاری ملازمتوں میں رنگناتھ مشرا کمیشن، جسٹس راجندر سچر کمیٹی اور محمود الرحمان کمیٹی کی رپورٹ مطابق ریزرویشن دیا جائے، ریاست میں مسلم کمیونٹی میں تعلیم اور سرکاری ملازمتوں میں پسماندگی کو دور کرنے کے لیے بارتی اور سارتھی کی طرز پر تربیت اور تحقیق ادارہ شروع کی جائے۔ مسلم طلبہ کو ہاسٹل کی سہولت فراہم کیا جائے،اقلیتی اردو تعلیمی اداروں کو اساتذہ و غیر تدریسی عملہ بر کرنے کی اجازت دی جائے،پاویترا پورٹل کے ذریعے اساتذہ کی بھرتی میں اردو میڈیم کی سو فیصد اسامیوں کو پُر کیا جائے،بیرونی نظام سے کام کرنے کے لیے خدمت فراہم کرنے والی تنظیم/ایجنسیوں کے پینل کی تقرری کے لیے حکومتی فیصلہ منسوخ کیا جائے و دیگر مطالبات اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138, کی جانب سے اورنگ آباد میں منعقدہ کابینی وزراء کی میٹنگ کے موقع پر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، وزیر تعلیم دیپک کیسرکر و دیگر وزراء سے کیا گیا، اس موقع پر اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے بانی ساجد نثار احمد، مراٹھواڑہ صدر محمد یاسر، و جن جاگرن سمیتی صدر و سابق کاربوریٹر محمد محسن و دیگر اراکین حاضر تھے۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!