مہاراشٹر

مشہورسیریل سی آئی ڈی سے شہرت پانے والے اداکاردنیش پھڈنیس چل بسے؛ کچھ دنوں سے تھے زیر علاج

ممبئی: ( کاوش جمیل نیوز) : ایک زمانے کے مشہور سیریل ‘سی آئی ڈی’ میں انسپکٹر فریڈرکس کا کردار ادا کرنے والے دنیش پھڈنیس چل بسے۔ کچھ دنوں سے دنیش کی حالت بگڑ گئی تھی اس لیے وہ گزشتہ کچھ دنوں سے زیر علاج تھے۔ علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔ اس سیریل میں ‘دیا’ کا کردار ادا کرنے والے دیانند شیٹی نے دنیش پھڈنیس کی موت کی اطلاع دی ہے۔
دنیش پھڈنیس یکم دسمبر سے ممبئی کے تُنگا اسپتال میں زیر علاج تھے۔ حالت تشویشناک ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ کہا جا رہا تھا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا تھا لیکن دیانند شیٹی نے کل ان خبروں کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے جگر کو نقصان پہنچا تھا۔ جس کے بعد ان کی موت کی خبر سامنے آئی ہے۔
فلم فیئر نے ایکس پر پوسٹ کیا اور دنیش پھڈنیس کی موت کی اطلاع دی۔ “مقبول اداکار دنیش پھڈنیس، جو کرائم ڈرامہ سی آئی ڈی میں فریڈی کے کردار کے لیے مشہور ہیں، جگر کی خرابی کی وجہ سے 57 سال کی عمر میں چل بسے”۔
دیانند شیٹی نے ‘ای ٹائمز’ سے بات کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی۔ ’’ہاں، یہ سچ ہے کہ وہ اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔ ان کی موت رات 12:00 بجے ہوئی۔ میں اس وقت ان کے گھر پر ہوں۔ ان کی آخری رسومات آج دولت نگرشمسان گھاٹ میں ادا کی جائیں گی۔ سی آئی ڈی کے تقریباً سبھی اداکار یہاں موجود ہیں۔
jamsham hair oil contact for distirbutor ship 01

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!

Discover more from

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading