اہم خبریں

مظفر نگرکے ایک اسکول میں مسلم طالب علم کے ساتھ دوسرے طالب علم کے ذریعے مارپیٹ معاملے میں سپریم کورٹ اترپردیش پولیس کی کاروائی پر کیا برہمی کا اظہار ؛ کہا یوپی حکومت کا ضمیر ہو ابے حس

مظفر نگر: (کاوش جمیل نیوز) :کچھ دن پہلے اتر پردیش کے مظفر نگر کے ایک اسکول میں ایک مسلم طالب علم کو دوسرے طلباء نے زدوکوب کیا تھا۔ مار پیٹ استاد کے کہنے پر کی گئی۔ اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہر سطح سے اس پر تنقید کی گئی۔ پیر کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس وقت عدالت نے اتر پردیش پولیس کی کارروائی پر برہمی کا اظہار کیا۔
متعلقہ معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے میں اتر پردیش پولیس کی تاخیر اور مذہبی بھیدبھائو کے الزامات کو نظرانداز کرنے پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ ساتھ ہی سپریم کورٹ نے ہدایت دی کہ متعلقہ کیس کی تحقیقات ایک سینئر آئی پی ایس رینک کے پولیس افسر سے کرائی جائے۔ تعلیم کے حق کے قانون کے مطابق اسکولوں میں طلبہ کو جسمانی اور ذہنی طور پر ہراساں کرنا اور مذہب اور ذات پات کی بنیاد پر امتیازی سلوک ممنوع ہے۔ عدالت نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت اس قانون کی تعمیل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
دراصل، اتر پردیش حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے سماجی کارکن تشار گاندھی نے اس سلسلے میں سپریم کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی دائر کی تھی۔ سپریم کورٹ کے جسٹس ابھے ایس اوکا اور جسٹس پنکج متل کی بنچ کے سامنے سماعت ہوئی۔
اس بار عدالت نے کہا، ’’یہ بہت سنگین معاملہ ہے۔ ایک استاد طلباء سے کہہ رہا ہے کہ وہ اپنے ہم جماعت کو مارے کیونکہ وہ ایک مخصوص کمیونٹی سے تعلق رکھتا ہے۔ کیا یہ معیاری تعلیم ہے؟ بچے کی تعلیم کی ذمہ داری ریاست کو لینا چاہیے۔ اگر یہ الزامات درست ہیں تو اس کا احساس حکومت کو ہونا چاہئے.

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!