مہاراشٹر

معروف صحافی ذوالقرنین احمد” آفتاب صحافت ایوارڈ” کیلئے منتخب

چکلھلی ضلع بلڈانہ : 11 جنوری: خادمین امت تنظیم ناندیڑ تسلسل کی برقراری کے ساتھ امسال ” سیرت کے پرو گرام،” قد افلح المؤمنون” بے شک فلاح پاگئے ایمان والے۔ ” کے تحت کوئز، لیکچر سیریز ، ایم سی کیو پیپر، کھیل مقابلوں کا انعقاد عمل میں لارہی ہے جس کے مختلف ایونٹس کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے امسال بھی خادمین امت، ملت اسلامیہ کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف میدانوں میں نمایاں کارکردگی انجام دینے والے افراد کیلئے مہاراشٹر کے مخلتف اضلاع سے ضلعی سطح ایوارڈز، ” ، تفویض کرنے جارہی ہے۔ بلڈانہ ضلع کے چکھلی تعلقہ سے بلڈانہ ضلع سطح پر مثالی صحافی “آفتاب صحافت ایوارڈ ” کیلئے فری لانس جرنلسٹ ذوالقرنین احمد کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔ ذوالقرنین احمد اردو کے مختلف اخبارات میں ایک عرصہ سے کام کر رہے ہیں، ساتھ ہی سماجی کارکن بھی ہے مختلف سرگرمیوں کو انجام دیتے رہتے ہیں۔ ودربھ علاقے کی تمام علمی، سماجی ، مذہبی ، سیاسی، خبروں کو کوریج دینے کا کام بخوبی انجام دیتے ہیں، حالات حاضرہ اور معاشرے میں انسانی حقوق اور اقدار کے تحفظ کے لئے لکھتے ہیں‌۔ وہ ایک مخلص اور منصف صحافی ہے جو حق بیانی کو ترجیح دیتے ہیں کسی پارٹی یا حکمران کی ترجمانی نہیں کرتے۔ ان کی قلم میں خدا نے حقیقت پسندانہ تجزیہ کا مظہر رکھا ہے۔ یہی خاصیت ہے کہ انھیں ضلعی سطح پر آفتاب صحافت ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ بتاریخ 21 جنوری 2024 صبح 10 بجے انور گارڈن فنکشن حال، مال ٹیکری روڈ، دیگلور ناکہ ناندیڑ پر انعقاد پزیر مرکزی جلسه سیرت النبی ﷺ و تفویض اعزازات و تقسیم انعامات کے موقع سے دیا جا رہا ہے۔ آپ ضرور شرکت فرمائیں۔
jamsham hair oil buldhana distributor

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!