مہاراشٹر

معروف و مقبول سابق ایم ایل اے شیخ رشید صاحب کا ہوا انتقال ؛ مالیگاؤں کے ساتھ ریاست کو بھی انہوں نے کردیا غمگین

مالیگاؤں : (کاوش جمیل نیوز) :ریاست مہاراشٹر کے ناسک ضلع کے مالیگاؤں کے معروف و مقبول سابق ایم ایل اے شیخ رشید صاحب کا انتقال ہوگیا۔ ان کا انتقال 65 سال کی عمر میں ہوا اور وہ طویل عرصے تک ریاستی مقننہ کے رکن رہے۔ وہ قانون ساز اسمبلی کے سابق رکن تھے۔ وہ مالیگاؤں حلقہ سے ایک مقبول ایم ایل اے کے طور پر جانے جاتے تھے۔ سیاست میں وہ کارپوریٹر، میئر، ایم ایل اے اور ریاستی وزیر مملکت کے ساتھ ساتھ کارپوریشن کے صدر کے عہدوں پر فائز رہے۔
اس سلسلے میں موصول ہونے والی مزید معلومات یہ ہیں کہ سابق ایم ایل اے شیخ رشید صاحب بروز پیر 4 دسمبر کو رات 11 بجے انتقال کر گئے۔ وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور چند روز قبل ان کا دل کا آپریشن ہوا تھا۔ اس کے لیے انھیں مالیگاؤں کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ تاہم ان کی حالت بگڑنے پر انہیں ناسک کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا، آخرکار شیخ رشید صاحب کا انتقال ہوگیا۔ ان کے جانے سے مالیگاؤں ہی نہیں ریاست میں بھی غم کا ماحول ہے. انہوں نے قانون ساز اسمبلی میں مالیگاؤں اسمبلی حلقہ کی دو بار نمائندگی کی۔ 1999 میں اسمبلی انتخابات میں ان کی جیت زیر بحث رہی۔ انہوں نے نہال احمد کو شکست دی تھی جو 25 سال تک ایم ایل اے رہے تھے ۔ شیخ رشید صاحب مالیگاؤں مہانگر پالیکا کے میئر بھی رہے تھے ۔ ایم ایل اے کے بعد وہ 2017 میں دوبارہ کونسلر بنے۔ اس سے قبل 1994 میں وہ میئر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ اس کے علاوہ وہ تین بار کارپوریٹر بھی منتخب ہوئے۔ انہوں نے مہاراشٹر اسٹیٹ مشینری کارپوریشن کے صدر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔ انہوں نے چند روز قبل نیشنلسٹ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس سے پہلے وہ کانگریس پارٹی کے شہر صدر بھی رہ چکے ہیں۔ کانگریس پارٹی میں اندرونی گروپ بندی سے تنگ آکر انہوں نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا اور این سی پی میں شامل ہو گئے تھے۔
انہیں آج مالیگاؤں کے عائشہ نگر قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ شیخ رشید صاحب کے انتقال کے بعد ناسک اور مالیگاؤں میں تمام شعبوں کی جانب سے انہیں خراج عقیدت پیش کی جا رہی ہے۔ سیاسی حلقوں میں یہ بات بھی زیر بحث ہے کہ ان کے جانے سے ایک خلا پیدا ہو گیا ہے۔
jamsham hair oil contact for distirbutor ship 01

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!