مہاراشٹر

جالنہ: مفکرِاسلام مولانا علی میاں ندوی فاؤنڈیشن کی جانب سے عصری مدارس کے طلبہ کے مابین تقریری مقابلہ کا کامیاب انعقاد

جالنہ: عصری مدارس سے وابستہ طلبہ کی ہمہ پہلو تربیت اور ان کی خوابیدہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے مولانا علی میاں ندوی فاؤنڈیشن کی جانب سے گزشتہ چند برسوں سے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔جس کا واحد مقصد طلبہ کی علمی فکری اخلاقی اور روحانی تربیت اور صالح دینی اقدار پر انکی ذہن سازی کرکے ملک و ملت کو باشعور اور ذمہ دار افراد فراہم کرنا ہے۔اسی سلسلہ میں ماہ ربیع الاوّل کی مناسبت سے گزشتہ کل مؤرخہ تئیس ستمبر بروز ہفتہ عصری مدارس اسکولس کے طلبہ و طالبات کے درمیان پندرہ سے زائد مختلف عنوانات کے تحت تقریری مقابلہ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔جس میں شہرجالنہ کے بیس سے زائد اسکولس و کالجس کے اسّی طلبہ نے پورے جوش وخروش سے حصہ لے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔واضح رہے مقابلے کے لئے تین گروپ تشکیل دیئے گئے تھے،جس میں جماعت چہارم تا ہفتم گروپ A جماعت ہشتم تادہم گروپ B جماعت گیارہویں تا پوسٹ گریجویشن گروپ C ترتیب دیا گیا تھا۔پروگرام بیک وقت دو متوازی سیشن میں چلایا گیا جسمیں گروپ A کامقابلہ مسجدعمرفاروق دکھی نگر میں ہوا جس کی صدارت ایڈوکیٹ محمداشفاق کاغذی صاحب نے فرمائی،اسی طرح بطورِ حکم مولانا اعجاز سراجی اور مولانا ظہیرندوی صاحبان نے اپنی خدمات پیش کیں۔اسی طرح گروپ بی اور سی کا مقابلہ مولانا آزاد فنکشن ہال دکھی نگر قدیم جالنہ میں ہوا،جس کی صدارت مولانا محترم بشیر احمد راہی صاحب نے فرمائی اسی طرح حکم کے فرائض مولانا اسلم ندوی و مولانا حافظ ارشد کاشفی صاحبان نے بحسن وخوبی انجام دیئے۔واضح رہے فاؤنڈیشن کی جانب سے آئندہ ماہ چودہ اکتوبر کو انگریزی و مرہٹی میڈیم کے طلبہ کے درمیان تقریری مقابلہ ہونا طئے کیا گیا ہے۔اس کے بعد تقسیم انعامات کا جلسہ لیا جائے گا۔فاؤنڈیشن کے صدر مولانا عبد الرؤف صاحب ندوی نے اپنی مخاطبت میں فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں کا تعارف،پروگرام کے اغراض ومقاصد اور آئندہ کے عزائم کا اظہار کیا۔مولانا اطہر ندوی اور حافظ اظہر صدیقی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔پروگرام میں کثیر تعداد میں بچوں کے سرپرست،اساتذہ و عمائدین شہر اور علماء کرام نے شرکت فرمائی۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں فاؤنڈیشن کے اراکین نے انتھک جدوجہد کیں۔فاؤنڈیشن کے معتمد مولانا زبیر ندوی نے افتتاحی کلمات ہدایات اعلانات اور کلماتِ تشکر پیش کیا۔انگلش اور مراہٹی تقریری مقابلے میں حصہ لینے کےلئے 8484929273 7410511169 پر رابطہ کریں،رجسٹریشن کی آخری تاریخ دو اکتوبر ہے،عناوین اور تقریری مواد فاؤنڈیشن کی جانب سے دیاجائے گا۔اس طرح کی اطلاع عامرفہیم راہی نے اپنے پریس نوٹ کے ذریعہ دی ہے۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!