مقامی تعطیلات میں یکسوئی کا سبھی اسکولو ں کے منتظمین و صدر مدرسین کا فیصلہ؛ مفتی اشفاق و اسحاق راہی کی سربراہی میں برار تعلیمی کارواں کا اجلاس
اکولہ:٣٠ دسمبر٢٠٢٣: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی ) : اکولہ شہر میں واقع عثمان آزاد اردو ہائی اسکول و کے ایم اصغر حُسین جونیر کالج اکولہ میں برار تعلیمی کارواں کے مشاورتی اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔جس کی شروعات تلاوت کلام پاک سے سید اسحاق راہی سر، سی ای او شاہ بابو اردو اسکول اکولہ کی صدرات میں کی گئی اس میں اکولہ شہر کے تمام اداروں سے ذمےدار وں نے شرکت کی،جس میں مفتی اشفاق قاسمی صاحب صدر علی پبلک اسکول اکولہ، سرفراز نواز خان سر سی ای او ملت کیمپس اکولہ، محمد فاضل صاحب صدر صفہ اسکول اکولہ،
محمد فاروق صاحب،KGN اسکول اکولہ،عظمت علی دیشمکھ سی ای او ماڈرن اسکول اکولہ ،احمد حسن سر اور عتیق احمد سر مسلم اردو اسکول اکولہ،مبین الرحمن سر ملت اسکول اکولہ،ڈاکٹر مجاہد احمد عمبرین اردو اسکول اکولہ،شیخ افسر قریشی قباء اردو اسکول اکولہ ،مشتاق احمد سر، شاہ بابو اسکول اکولہ،محمد مظہر سر سردار خان اردو اسکول اکولہ،سید اکبر سر نعمت بیگم اردو اسکول اکولہ،امتیاز سر عثمان آزاد اردو ہائی اسکول اکولہ ،محمد ذاکر سر اقراء اردو اسکول اکولہ نے شرکت فرمائی تھی ۔
اس مشا وراتی اجلاس میں برار تعلیمی کارواں کے زیرِ اہتمام جماعت پنجم ،ہشتم اور دہم کے مقابلہ جاتی امتحانات کے تقسیمِ انعامات کے لئے اکولہ شہر و مرتضیٰ پور تعلقہ کے لئے 4 جنوری کی تاریخ اور مقام عثمان آزاد اردو ہائی اسکول اکولہ طے کیا گیا ہے ۔ ان شاء اللہ برارکے سبھی اضلاع کے لئے 4 جنوری کو مشاورتی اجلاس میں طے کیا جائے گا۔اس اجلاس میں دوسرے اہم تعلیمی مسائل پر بھی غور فکر کیا گیا ہے۔جس میں مسلم ادروں کی تعطیلات و امتحانات کی تاریخوں میں بھی یکسانیت لانے کے لئے ایک پوری رپورٹ کا تجزیہ کیا گیاہے ۔جس کے لئے کوششیں شروع کردی گئیں ہیں۔بہت جلد تمام اداروں سے رابطہ کیا جائے گا۔اس ضمن میں مبین سر و افسر قریشی نے فرداً فرداً مل کر پہلے سبھی سے ملاقات کر تعطیلات کے لئے مشورہ کیا اور 9سے 10ایسی چھٹیاں بتائی جو غیر ضروری یا اسکول میں بچوں کی غیر حاضری کا سبب بنتی ہیں ,جس کی وجہ سے طلباء کا بڑا تعلیمی نقصان ہوتا ہے اور الگ الگ اسکولوں کے بند رہنے کا مضر اثر دوسری اسکولوں اور طلبہ اور والدین ہی نہیں سماج پر بھی پڑتا ہے۔آج سبھی نے تعطیلات و امتحان کے تاریخوں میں یکسوئی لانے کے فیصلے کی تائید کی۔خاص طور پر گنپتی وسرجن،کواڑ یاترا،6 دسمبر،عید کے دوسرے و تیسرے دن کی چھٹیوں کا مسئلہ،اپریل میں سالانہ امتحانات کی تاریخ ایک جیسی طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔نجی اسکولوں کے ساتھ ساتھ،AMC اور ZP کی اُردو اسکولوں کو بھی اس نظم میں شامل کرنے کی بات طے کی گئی۔یہ قدم یقینا معیاری تعلیم کے لئے خوش آئند ثابت ہوگا ان شاء اللہ۔بتا دیں کہ برار تعلیمی کارواں گذشہ دسمبر سے خان محمد اظہر حُسین صاحب کی صدارت میں سرگرم عمل ہے ،انہی کی ہدایت پر یہ اجلاس منعقد ہوا،اس موقع پر اسحاق راہی سر،مفتی اشفاق ،سرفراز نواز نے بہترین انداز میں صدر مدرسین اور منتظمین کی رہنمائی فرمائی۔آگے بھی مستقبل قریب میں اسی طرح برار تعلیمی کارواں کے ذریعے اردو اسکول اور تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کی کوششیں جاری رکھی جائے گی۔ان شاء االلہ