مہاراشٹر

ملت اسکول اکولہ کی طالبات سیرت النبی(ص) کوئز مقابلے میں ضلع میں اول پوزیشن پرکامیاب

اکولہ: ( ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :حال ہی میں اسلامک یوتھ فیڈریشن کی جانب سے آکولہ ضلع کے تمام اردو میڈیم اسکولوں کے طلبہ کے درمیان ایک سیرت النبی (ص) کویز مقابلہ فردوس کالونی کے عبدالحق فنکشن ہال میں منعقد کیا گیا تھا۔ جن میں ٹاپ ٹین طلباء میں ملت اردو ہایی اسکول و جونیر کالج کی دہم جماعت کی تین طالبات میں اول مقام عافیہ انصاری فیض الحسن ،دوم مہوش فاطمہ صادق خان، اور سوم عائشہ صدیقہ سید جا برنے نمایاں کامیابی حاصل کرکے والدین اور اسکول کا نام روشن کیا۔اس امر پرملت تعلیمی کیمپس کے سی۔ای۔او۔سرفراز نواز خان صاحب نے ان طالبات کی کامیابی کو سرہا تے کہا کہ ہمارے لڑکوں نے خاص طور پر اس کامیابی سے ترغیب لینا چاہئے ۔اور5ویں سے 12ویں تک سبھی،معلمیں نے اپنے کلاس کے لڑکوں کو مقابلے کے لیے بہترین طور پر تیار کروانا چاہیے ۔ ان طالبات کو پرنسپل مبین الرحمن ،صدر معلمہ کوثر جہاں ، ان کے جماعت معلمہ شکیلہ بیگم،شگفتہ پروین،یاسمین بانو،شیبا اختر، اشتیاق حسین ،محمد افسر ،نعمت علی۔شیخ ندیم۔رضوان خان، عنیق ارشد، محمد شکیل۔نعمان عابد، فیاض انعامدار،کلپنا ساہو ،محمد اویس۔ارفع مشکات ، صوفی خان ،آصف خان، ایاز خان عبدالغفار، قاضی اظہر ،مصیعب جواد اور دیگر ملازمین نے ان طالبات کو اپنی جانب سے تہہ دل سے مبارکباد پیش کی ھے۔اس مناسبت سے ان طالبات کا ہر جگہ استقبال ھو رھا ھے۔اور روشن مستقبل کے لئے دعائیں کی جارھی ھیں ۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!