مہاراشٹر

ملک کو تہذیبی خودکشی کی طرف لے جایا جارہا ہے…… سید سعادت اللّہ حسینی امیر جماعت اسلامی ہند

ناندیڑ: (شیخ عمران ) :بھارت کے موجودہ صورتحال اور ہماری ذمہ داریاں” کے عنوان سے جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کی جانب سے ایک نشست کا اہتمام وساوا پیلس شیواجی نگر ناندیڑ پر منعقد کیا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی جناب سید سعادت اللہ حسینی صاحب( امیر جماعت اسلامی ہند و نائب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)نے شرکت کی۔ اس نشست میں برادران وطن کی معزز شخصیات و الگ الگ سماج کے ذمہ داران کے ساتھ شامل تھے۔ جس میں ملک کے موجودہ حالات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ برادران وطن سے خطاب کرتے ہوئے
امیر جماعت نے کہا کہ میں ملک میں فسطائی طاقتیں ملک کا ماحول خراب کرنے کے لئے اپنی پوری توانائی صرف کررہی ہے،ملک میں آئے دن فسادات اور ماپ لنچنگ کے واقعات میں اضافہ ہوتا رہا ہے ایسے میں ملک کے حالات کو درست کرنے کی فکر کرنا اور فرقہ پرست طاقتوں کا مقابلہ کرنا ہماری ذمہ داری ہے اس ملک میں امن کی فضا کو فروغ دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے اس نشت میں مختلف تنظیموں نے بھی اظہار خیال کیا اور جماعت کی اس اقدام کی ستائش کی اور مستقبل میں ساتھ ملکر کام کرنے کا اعلان بھی کیا اس موقع پر مولانا الیاس خان فلاحی امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ مہاراشٹرا جماعت اسلامی ہند ناندیڑ ڈاکٹر وینکٹیش کابدے سابقہ رکن رکن پارلیمنٹ نے اپنی گفتگو میں سماجی تنظیموں کے ساتھ مل کر متحدہ پلیٹ فارم بنانے پر زوردیاجبکہ کاماجی پوار قومی صدر مراٹھا سیواسنگھ نے موجودہ سرکار کی ناکامیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے سماجی تنظیموں کو آگے آکر عوامی بیداری کے ذریعے جمہوریت کو بچانے کے لیے تحریک چلانے پر زور دیا۔آخر میں اظہار تشکر امیر مقامی ابرار دیشمکھ صاحب نے ادا کیے۔نشست میں 25 تنظیموں کے نمایندوں نے حصہ لیا۔نظامت کے فرائض برکت اللہ سر نے بحسن خوبی انجام دیے۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!