مہاراشٹر

ممبئی کا معروف ادارہ آرسی ماہم میں منفرد سائنسی نمائش کاکامیاب انعقاد

ممبئی کا مشہور و معروف ادارہ آرسی ماہم (ڈی-ایل-ایڈ کالج) میں ہر سال کی طرح امسال بھی قومی یومِ سائنس کا منفرد و کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔پروگرام میں آر سی امام باڑہ جونیئر کالج آف ایجویشن کی ہونہار لیکچرر محترمہ مخدومی ناصیہ قمر (ایم ایس سی ،ایم ایڈ ،ایم فل ،پی جی ڈی ای ایم )کو بحیثیت مہمانِ خاص اور منصف کے لیے مدعو کیا گیا تھا ۔آرسی ماہم کے طلباء و طالبات نے جوش و خروش سے اس بہترین سائنسی و ریاضیاتی نمائش میں حصہ لیا اور مختلف ماڈل ،ورکنگ ماڈلس تیار کیے ۔ اس کی تیاری میں طلباء کی جانفشانی اور سائنسی رحجان واضح نظر آیا۔ محترمہ ناصیہ میڈم نے طلباءکے تیار کیے گئے ماڈلس کا تفصیلی جائزہ لیا اور نہایت ہی غیر جانبدارانہ طریقے سے نتائج کا اعلان کیا ۔سال دوم کے طلباء و طالبات نے سائنسی ماڈلس تیار کئے جبکہ سال اول کے طلباء و طالبات ریاضیاتی ماڈلس پیش کئے ۔سائنس میں انعام اول شیخ سُنبل جاوید ،انعام دوم زہرہ زبین کو حاصل رہا جبکہ انعام سوم کے حقدار روشن جہاں اور شیخ شبینہ موسیٰ رہے ۔ اور ریاضی میں انعام اول شاہ حمیرہ محمد عمر ،انعام دوم سیّد آمنہ اور انعام سوم ادریسی شاہین کو ملا ۔علاوہ ازیں نمائش کے اختتام پر جج صاحبہ ناصیہ میڈم نے اپنے تاثرات پیش کیے۔میڈم نے کہا طلباء کی محنت اُن کے ماڈلس میں بھرپور نظر آئی۔ موصوف نے طلباء کے تیار کیے گئے تمام ماڈلس کو خوب سراہا ۔ اور انعام یافتگان طلباء کو مبارکباد پیش کیا اور دیگر طلباء کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سائنس و ریاضی کی لیکچرر قادری عائشہ غلام ربانی کی رہنمائی اس بہترین نمائش میں مکمل طور پر شامل رہی۔ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر خالد احمد خان ، اساتذہ شاہانہ شاہین میڈم ، سیّد نادرہ میڈم ، مومن منصفہ میڈم اور پانڈورنگ کهرات سر، نیز سال دوم و سال اول کے طلباء و طالبات نے اس نمائش کو کامیاب بنانے میں بھر پور ساتھ دیا۔ لیکچرر قادری عائشہ کے فرض شکریہ کے ساتھ اس نمایاں نمائش کا کامیاب اختتام ہوا۔
jamsham hair oil contact for distirbutor ship 01

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!