مہاراشٹر

ممبئی کا معروف ادارہ آرسی ماہم ڈی-ایل-ایڈکالج میں”مراٹھی بھاشاگورودیوس” کاپرجوش انعقاد

ممبئی کا معروف ادارہ آرسی ماہم ڈی ایل ایڈ کالج میں “یومِ مراٹھی”کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ پروگرام میں مہمانانِ خصوصی کے طور پر اشرف بشیر تڑوی سر (آرسی امام باڑہ میونسپل سیکنڈری اسکول) اور شاہ محمّد احمدابرار احمد (دھاراوی میونسپل اردو اسکول نمبر 1 )کو مدعو کیا گیا تھا ۔مہمانان اعزازی کے طور پر غزالہ ناصرعلی میڈم (آر سی ماہم پرائمری )شاہ احمد سر ( صدر مدرس امام باڑہ سیکنڈری اسکول)اور عمران سر (امام باڑہ سیکنڈری اسکولل)شامل تھے ۔ پروگرام کا آغاز سال اول کے طالبات شیخ فاطمہ اورملک عظمیٰ کی قراءت مع ترجمہ سے ہوا ۔تمام طلباءو طالبات نے پروگرام میں بڑھ چڑھ کا حصہ لیاور مراٹھی میں نظمیں ،حرکاتی گیت ،کہانیاں وغیرہ بہترین انداز میں پیش کی۔ ساتھ ہی سابقہ تین سال میں مراٹھی میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طالبات کو اعزازات سے نوازہ گیا جن میں شیخ صدف علی حسین،مریم محمد کفیل احمد اور شیخ مسکان خالد احمد شامل ہیں ۔تمام مہمانان نے تاثرات پیش کیے۔آپ تمام نے مراٹھی کی اہمیت پر روشنی ڈالی ،طلباء کو مراٹھی سیکھنے اور مراٹھی میں نمایاں نمبرات حاصل کرنے کی تلقین اور رہنمائی کی۔ دفتری کام کو کرنے کے لئے مراٹھی زبان سیکھنا اہم ہے اور مراٹھی زبان ہماری ضرورت اس بات پر زور دیا،-بشیر تڑوی سر نے خصوصی طور پر مراٹھی ٹیچر پانڈورنگ کهرات سر کو مبارکباد پیش کی اور پروگرام کو خوب سراہا ۔کالج ہذا کے پرنسپل ڈاکٹر خالد احمد خان سر ، اساتذہ شاہانہ شاہین میڈم، قادری عائشہ میڈم ،سیّد نادرہ میڈم،مومن منصفہ میڈم، سال دوم اور سال اول کے تمام طلباء و طالبات نے پروگرام کو کامیاب بنا نے میں بھر پور ساتھ دیا۔مراٹھی کے لیکچرر پانڈورنگ کهرات سر کے فرض شکریہ پر پروگرام کامیابی کے ساتھ اختتام پر پہنچا ۔
jamsham hair oil contact for distirbutor ship 01

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!