منجلاپور کی ضلع پریشد اردو اسکول میں الوداعی تقریب اوراجلاس سرپرست
اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :اکولہ تعلقہ کے منجلا پور میں واقع ضلع پریشد اردو اسکول میں اساتذہ کا استقبال و الوداعی تقریب اوراجلاس سر پرست کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت نعیم الدین، صدر اسکول انتظامیہ کمیٹی نے فرمائی جبکہ مہمان خصوصی میں داپورہ کیندر کے کیندر پرمکھ کرشن گاونڈے،انڈین اسکالر شکیل انجنئیر ،سید جواد حسین، اخترالامین، محمد فاروق،محمد حسین اور ساجد رانا شریک تھے ۔ابتداءتلاوت کلام پاک، حمد اور نعت سے ہوئی بعد ازاں چہارم جماعت کے طلباء نے اپنے الوداع ہونے پر اپنی ننھی ننھی زبانوں سےجذبات کا اظہار کیا۔اسکے بعد ریاستی سطح پر نوکرانتی شکشک یودھا ایوارڈ سے نوازے جانے والے اساتذہ کا استقبال کیا گیا جس میں مدرسہ ہذا کے صدر مدرس شبیر احمد خان، خان محمد اخترالامین اورمحمد فاروق کا اسکول انتظامیہ کمیٹی کے صدر اور ممبران کی جانب سےاعزاز واستقبال کیا گیا۔ اس موقع پر شکیل انجنئیر اور محمد حسین صاحب نے اپنے ذرین خیالات سے آئے ہوئے تمام حاضرین و سرپرست کا دل جیت لیا۔ نظامت کے فرائض ریسرچ اسکالر راجو قریشی المعروف ساحر آفتاب نے بہترین اور موثر انداز میں کرکے سبھی سامعین کے دل میں اپنی جگہ بنالی سید خلیل سر کے رسمِ شُکریہ پر اجلاس اختتام پذیر ہوا۔پروگرام میں تقریباً گاؤں کے 100 سے زائد والدین نے شرکت کی ۔پروگرام کے بعد مہمانوں اور طلبہ نے طعام کا لطف اٹھایا۔