مہاراشٹر

بلڈھانہ: مولانا آزاد وچارمنچ کی جانب سے ریزرویشن،تعلیم و تحفظ کے لیے احتجاجی مظاہرہ ( دھرنے آندولن)

بلڈھانہ: 18 ، دسمبر: بین الاقوامی یوم اقلیتی حقوق کے موقع پر بلڈھانہ ضلع کلکٹر آفس پر مولانا آزاد وچار منچ ، بلڈھانہ شاخ کی جانب سے ایک عظیم الشان دھرنا آندولن ( احتجاجی مظاہرہ) کا انعقاد کیاگیا ہے۔ 18 دسمبر ، پیر کے دن یہ مظاہرہ صبح 11 بجے سے شام چار بجے شام 4 بجے تک چلتا رہا۔ ضلع بلڈانہ کے ہزاروں ذی شعور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی افراد اور تمام کارکنوں نے شرکت کی۔ آخر میں ضلعی کلکٹر کے ہاتھوں مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ کو ایک عرضی سونپی گئی جس میں مندرجہ ذیل مطالبات سر فہرست تھے۔
مسلم سماج کو 5 فیصد ریزرویشن دیاجائے۔ مرکزی و ریاستی حکومتیں مسلمانوں کی آبادی کے لحاظ سے بجٹ میں رقم مختص کریں۔ وزیر اعظم کے 15 نکاتی پروگرام پرجلد از جلد عمل آوری کو یقینی بنایا جائے۔ مسلمانوں کی تعلیمی ترقی کے لیے پرائمری سے لے کر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو اسکالرشپ فراہم کی جائے۔ ضلع اور تعلقہ سطح پر مسلم طلباء کے لئے تمام سہولیات سے مزین ہاسٹل کا قیام عمل میں لایا جائے۔
ریاست کی وقف املاک کا استعمال مسلمانوں کے معاشی، تعلیم اور سماجی ترقی کے لیے کیا جائے۔ سپرم کورٹ کی ہدایت کے مطابق مآب لینچنگ کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ مولانا آزاد شیکشنک و ارتھک مہامنڈل سے ملنے والے قرض کی لمٹ ۱۰ لاکھ تک کی جائے۔ بے روزگار نوجوانوں کے لیے ڈائریکٹ قرض کو یقینی بنایا جائے۔ نوودیے ودیالیے کی طرز پر مہاراشٹر کے ہر ضلع می اُردو میڈیم کا سی بی ایس سی اقامتی اسکول قائم کیا جائے۔بارٹی کی طرز پر مارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے۔
اس احتجاجی مظاہرہ کو کامیاب بنانے کےلئے حاجی مزمل خان نے سیکنڑوں رضاکاروں کو ساتھ لے کر پورے ضلع کے دورے کیے۔اس دھرنے آندولن میں علماء اکرم کی موجودگی بھی مرکز کا باعث بنی جن بالخصوص مولانا اکبر صاحب، مولانا خلیل صاحب، مولانا ثناء اللہ صاحب، مولانا عنایت صاحب و ضلع بھر سے مسلم ذمہ داران حاجی مزمل علی خان، حاجی رشید خان جمعدار، ایڈوکیٹ ناظر قاضی، بابو جمعدار، ہرش وردھن سرکار، سنجے راٹھور،موہن پاٹل، دلیپ کمار سانندا،راہل بوندرے،عطاء اللہ پٹھان سر، واسک نوید سر، عبید خان، قاسم گوڑی، عرفان علی، ابراہیم خان، ڈاکٹر انیس،، قاشف کوٹکر، واجد قادری، سلام خان، محمد صابر، ڈاکٹر غفران، محمد وسیم، محمد سفیان،محمد مشیر، زاکر قریشی، یوسف خان، وصی رضا، سجاد حسین، ڈاکٹر سراج،رفیق سر، محمد قلیم، ایڈوکیٹ محتشم، عرفان پٹھان، غفران خان، فیروز خان، محمد رفیق، لعیق خان، شفق اللہ، محمد امین، رضوان سوداگر، ربانی دیشمکھ، حاجی اکرم، غضنفر خان، انور چودھری، اظہر دیشمکھ، فھیم دیشمکھ، میر مقصود علی، عرفان قاضی، شیخ افروز، سلام خان، ڈاکٹر سلیم قریشی، ایڈوکیٹ جاوید قریشی، حاجی عنایت،محمد توصیف، ایڈوکیٹ سلیم، اسلم انجم، ذولقر بھای، غازی بھای، ایڈوکیٹ شاہد شیخ، سعود سیٹھ، صابر علی، عرفان سر، رضوان سر، محمد الیاس، چاند ٹھیکیدار، زاکر بھای، سید شکیل، محمد رفیق، اقبال خان، معین قاضی، ریاض شیخ، حیدر قریشی، واجد خان، عمران، وسیم، سکندر قریشی، پٹھان سر، نفیس شیخ، حمید خان، ایڈوکیٹ محسن، ایڈوکیٹ مجید قریشی، ایڈوکیٹ وانکھیڈے، ایڈوکیٹ شھزاد، توصیف قریشی، ڈاکٹر زبیر، انو قریشی، محمد عرفان، شیخ انور، افروز بھای، ظہیر ٹھیکیدار، سید ساجد، محمد رفیق، چھوٹو گوڑی،کلیم منصوری و دیگر مسلم حضرات بڑی تعداد میں موجود تھے یہ آندولن بلڈانہ ضلع میں پہلی مرتبہ ایک تاریخی آندولن ثابت ہوا۔ جس کو ضلع اردو ٹیچر ایسوسیشن، مسلم ریزرویشن سمیتی، مسلم سیوا سنگھ کا ساتھ رہا.
jamsham hair oil buldhana distributor

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!