مہاراشٹر

مہاراشٹراردو اکیڈمی کے اشتراک سے آرسی ماہم ڈی ایڈ کالج میں یاد چکبست کا شاندار انعقاد

ممبئی: (بذریعہ ای میل) : بروز سنیچر مورخہ 24 فروری کو ممبئی کی مشہور آر سی ماہم میونسپل اردو اسکول میں اردو اکیڈمی کے سابق چیئرمین خورشید صدیقی کی صدارت میں پنڈت برج نارائن چکبست کی یاد میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا. یہ تقریب آر سی ماہم ڈی ایڈ کالج اور مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکیڈمی کے اشتراک سے ہوئی . اس تقریب میں ممبئی کی ڈی ایڈ کالجوں کے مابین مضمون نویسی اور غزل خوانی کا مقابلہ رکھا گیا. جس میں مہمان خصوصی کے طور پر ممبر بورڈ آف اسٹڈیز ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر ڈاکٹر فیروز شیخ اور پاسبان ادب کے صدر محترم دانش شیخ نے شرکت کی.
ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے سپرنٹنڈنٹ شاہ مختار احمد اور بیٹ آفیسر الماس افروز نے خصوصی طور پر شرکت کرکے معماران قوم کی حوصلہ افزائی کی. ان کے علاوہ مہمانان میں فرید احمد خان صدر اردو کارواں، ڈاکٹر عمران امین ،سلمان کردمے جنرل سیکرٹری میسکو، جاوید انصاری صدر اردو ٹیچرس یونین، عارف اعظمی سبکدوش پرنسپل ، عبدالحلیم نائب صدر شکشک سینا، خان الیاس صدر آئیٹا وغیرہ نے شرکت کرکے تقریب کی رونق میں اضافہ کیا. ان تمام کے علاوہ آر سی ماہم بلڈنگ انچارج شیخ غزالہ ناصر علی نے بھی پروگرام میں شرکت کرکے بچیوں کی حوصلہ افزائی کی. ڈاکٹر قمر صدیقی ممبئی یونیورسٹی اور ڈاکٹر ذاکر خان نے پنڈت برج نارائن چکبست کی زندگی کے مختلف گوشوں کو جامع انداز میں بخوبی اجاگر کیا.مقابلہ غزل خوانی میں خان عبداللہ عبدالکریم، امین مہمتولے اور سجاد اختر صاحبان نے بطور جج اپنی خدمات سرانجام دیں. ڈاکٹر عمران امین نے اس مقابلے کی فاتح بچیوں کے ناموں کا اعلان کیا اور مہمانوں کے ہاتھوں سے ان تمام بچیوں کو ٹرافی اور سند تفویض کی گئی. میزبانی کے فرائض انجام دیتے ہوئے خالد خان پرنسپل آر سی ماہم ڈی ایڈ کالج ، سائرہ خان پرنسپل آر سی امام باڑہ، شیخ وسیم سر، کالج کے اساتذہ، اسٹوڈنٹس اور مہاراشٹر اردو اکیڈمی کے چیف ایگزیکٹو شعیب ہاشمی صاحبان پیش پیش تھے.آخر میں خطبہ صدارت اور رسم شکریہ کے بعد پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا گیا.
jamsham hair oil contact for distirbutor ship 01

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!