مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ کے ذریعہ فروری-مارچ 2024 میں منعقدہ ہائر سیکنڈری سرٹیفکیٹ (12th) امتحان کے نتائج کا اعلان ؛21/05/2024 کو دوپہر ایک بجے ویب سائیٹ پر
اکولہ: (ڈاکٹر ذاکرنعمانی) : مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ کے ذریعہ فروری-مارچ 2024 میں منعقدہ ہائر سیکنڈری سرٹیفکیٹ (12th) امتحان کے نتائج کا اعلان کے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق کیا جا رہا ہے۔مہاراشٹرا اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن، پونے، ناگپور، اورنگ آباد، ممبئی، کولہاپور، امراوتی، ناسک، لاتور اور کوکن، مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن، نو ڈویژنل بورڈز کے ذریعے 12 وی جماعت کے امتحانات فروری-مارچ 2024 میں منعقد ہوئے۔جس کے نتائج کا اعلان منگل کو دوپہر ایک بجے 21/05/2024 کوویب سائٹ کے ذریعے کیا جائے گا۔ طلباء اپنے نتائج درج ذیل ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔
mahresult.nic.in
http://hscresult.mkcl.org
www.mahahsscboard.in
https://results.digilocker.gov.in
http://results.targetpublications.org
امتحان میں شامل تمام طلباء کے مضمون کے لحاظ سے نمبر مندرجہ بالا ویب سائٹس پر دستیاب ہوں گے اور مذکورہ معلومات کی کاپی (پرنٹ آؤٹ) لی جا سکتی ہے۔ اسی طرح ڈیجی لاکر ایپ نے ڈیجیٹل مارک شیٹس کو ذخیرہ کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔ویب سائٹ www.mahresult.nic.in طلباء کے نتائج کے بارے میں دیگر شماریاتی معلومات کے ساتھ نتائج فراہم کرے گی۔ایسی اطلاع اسٹیٹ بورڈ کے سیکرٹری کے ذریعے 20.5 کے آرڈر کے مطابق دی گئی ہے ۔