مہاراشٹر

مہان کی پروفیسر جاوید خان اردو جونیئر کالج کے بارویں کے نتائج سو فی صد؛ خضرہ نورین محمد ذاکر کالج میں اوّل

اكولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :مہاشٹرا اسٹیٹ بورڈ کے بارہویں جماعت کے نتائج حال ہی میں آئے جس میں پروفیسر جاوید خان اردو جونیئر کالج آف آرٹس اینڈ سائنس مہان کے نتائج سو فی صد(%100) رہے_امسال شعبہ آرٹس میں کل 84 طلبا نےاور سائنس اسٹریم کے 50 نےمجموعی طور پر 134طلباء نے امتحان میں شرکت کی اور شاندار کامیابی حاصل کی شعبہ سائنس کا نتیجہ 100 فیصد رہا اور آرٹس کا92فیصد رہا. کل 13 طلباء نے ڈکٹنشن اور 83 فرسٹ کلاس میں اور بقیہ طلباء نے سیکنڈ کلاس میں پاس ہوئے۔سائنس برانچ میں خضرہ نورین محمد ذاکر نے 82.17فیصد نمبرات حاصل کر کے کالج میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔زوبیہ کوثر سلیم نے 79.67فیصد نمبر لے کر دوسری اور عائشہ صدیقہ والید خان نے 79.3فیصد نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی اور آرٹس برانچ کی الفیہ ثمرین رفیق خان نے 77.17فیصد حاصل کر کے کالج میں اوّل پوزیشن حاصل کی شہور صدف مستقیم چا وس نے 74.50 فیصد نمبر لے کر دوسری پوزیشن اور مسکان پروین عبدالشفیق اور تمنا ناز ذکاء اللہ خان دونوں نے بالترتیب 73.85 فیصد نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کامیاب طلباء کا سوسائٹی کے صدر شیخ عبداللہ،پرنسپل عبدالعتیق سر، شاہد سر، کاشد سر، غفران سر، وسیم سر، تمام جونیئر کالج و ہائی اسکول کے اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ نے طلباء کا اعزاز کیا اور اور والدین کو مبارکباد دی۔
AKOLA DISTRIBUTOR JAMSHAM HAIR OIL 02

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!