مہاراشٹر

ناندورہ: فلسطین کی حمایت اوراسرائیلی حکومت کے خلاف ویلفیئرپارٹی کا دھرنا

بلڈھانہ: (محمد شریف) :مشرقی مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی علاقوں میں شامل ناندورہ میں بروزِ جمعہ بعد نمازِ جمعہ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا یونٹ ناندورہ کی طرف سے تحصیل آفس کے سامنے دھرنا دیا گیا ۔ دھرنے کا مقصد ظالم اسرائیلی حکومت کی پر زور مذمت اور مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کرنا تھا۔ جس میں تحصیل دار کے ذریعے صدرِ جمہوریہ ہند سے درخواست کی گئی کہ غاضب و ظالم اسرائیلی حکومت کی طرف سے پچھلے کئی روز سے فلسطینی سر زمین پر ہوائی حملوں میں سینتالیس سو سے زیادہ افراد کی شہادتیں ہوئیں،جن میں زیادہ تر معصوم بچے اور عورتیں شامل ہیں۔ 14 ہزار افراد زخمی ہیں ۔NANDURA DHARNA 01
اسرائیلی فوج کی طرف سےمسجدوں،اسپتالوں اور اسکولوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جوکہ عالمی جنگی قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے ۔
بھارتی حکومت سے درخواست کی گئی کہ وہ عالمی سطح پر اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کرکے اسرائیلی حکومت کو جنگ بندی کے لیے مجبور کرے۔حکومت کو یاد دہانی کرائی گئی کہ بھارتی حکومت نے ہمیشہ عالمی سطح پر فلسطین کی حمایت کی ہے۔ اسرائیل کے فضائی حملوں میں غازہ کا پچھتر فیصد سے زیادہ حصہ کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے ۔ بھارتی حکومت اپنے عالمی اثر و رسوخ کا استعمال کر کے فوری طور پر جنگ بندی کی کوشش کرے تاکہ خطے میں امن و امان بحال ہو سکے۔ دھرنے کی کامیابی کے لیے ویلفیئر پارٹی کے مقامی صدر محمد رضوان عبدالرحمن و پارٹی ارکین و شہر کے دیگر افراد بہ نفسِ نفیس شریک رہے۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!