مہاراشٹر
ناندیڑپولیس فورس نے شہرمیں امن وامان برقراررکھنے کے لیے کیا سڑکوں پرگشت
ناندیڑ: (شیخ عمران) : گنیش چترتھی، اننت چترتھی، عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر ناندیڑ پولیس فورس نے شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سڑکوں پر گشت کیا۔ پولیس نے آج ناندیڑ شہر کے اتوارہ سے بھاگیہ نگر تک ایک روٹ مارچ کیا، جس سے ان لوگوں کو اچھی طرح سے اندازہ ہو گیا جو تہوار میں خلل ڈالنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ روٹ مارچ کا انعقاد یہ پیغام دینے کے لیے کیا گیا تھا کہ ہم عام لوگوں کی زندگیوں میں بدامنی پھیلانے والوں کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ملک میں آج سے گنیش مورتیاں بٹھائی شروع ہوگئی ہے اور 28 ستمبر کو ان کا وسرجن عمل میں آئے گا۔ اس تہوار میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند سڑکوں پر جتھوں کی شکل میں نکلتے ہیں ۔ وہیں دوسری طرف 29 ستمبر کو عید میلاد النبی ﷺ منایا جائے گا.