مہاراشٹر

ناندیڑ: اردھا پورمیں مراٹھا ریزرویشن کو لیکر انوکھا احتجاج ؛ لوگوں نے بیل گاڑیاں گدھے ٹریکٹر جیب دو پہیہ گاڑیاں گدھوں کے گلے میں حکومت کے خلاف پلے کارڈز لگا کر کیا احتجاج درج

ناندیڑ: ( شیخ عمران ) : مراٹھا ریزرویشن کے لیے مختلف طریقوں سے احتجاج کیا جا رہا ہے اور اردھاپور تحصیل دفتر کے سامنے گزشتہ آٹھ دنوں سے زنجیر بھوک ہڑتال جاری ہے۔ مینڈھلا خورد، مینڈھلہ بزرگ، سانگوی کے شہریوں نے اس دھرنے میں شرکت کے لیے بیل گاڑیوں کا مورچہ نکالا ۔ اس کے علاوہ ریڈا، گدھے، ٹریکٹر، جیپ، دو پہیہ گاڑیاں وغیرہ شامل تھیں۔ یہ مورچہ مینڈھلہ سے شروع ہو کر سانگوی، کھڑکی، بسمت پھاٹا، اردھاپور شہر کی اہم سڑکوں سے ہوتا ہوا تحصیل دفتر کے سامنے جا پہنچا انہوں نے تحصیل دفتر کے احاطے میں بیل گاڑیاں، ریڈا، گدھا اور ٹریکٹر روک کر احتجاج کیا.
اس مورچہ میں سینکڑوں شہری، خواتین، بچے اور بوڑھے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔ اردھا پور تعلقہ میں سکل مراٹھا برادری کی جانب سے تحصیل دفتر کے سامنے زنجیر بھوک ہڑتال جاری ہے اور بھوک ہڑتال کا آٹھواں دن قابل ذکر ہے۔ مینڈھلہ خورد، مینڈھلہ بزرگ، سانگوی کے شہریوں نے زنجیر بھوک ہڑتال میں شرکت کے لیے بیل گاڑیوں کا مورچہ نکالا ۔ ان تینوں دیہاتوں کے چھوٹے بچے، عورتیں، نوجوان، بزرگ شہری سجی ہوئی بیل گاڑیوں، جیپوں، دو پہیہ گاڑیوں، ٹریکٹروں سے آئے اور اپنا حصہ درج کیا. نگر پنچایت دفتر کے سامنے مینڈھلا میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے نوجوانوں کا استقبال کیا گیا۔
گدھوں کی پشت پر حکومت کے خلاف احتجاجی نعرے درج تھے جب کہ گدھوں کے گلے میں حکومت کے خلاف پلے کارڈز بھی رکھے گئے تھے۔ ان تینوں دیہاتوں کی زنجیر بھوک ہڑتال میں شرکت قابل ذکر تھی۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!